Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

خون کی کمی بتانے والی منفرد ایپ

Avatar

Published

on

new app

ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر ان کی تجزیہ کرکے انیمیا کی نشاندہی کرنے والی ایک دلچسپ اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی ہے۔جب ہم انیمیا یا خون کی کمی کی عمومی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مریض میں ہیموگلوبِن کم ہے یا پھر خون کے سرخ خلیات معمول سے کم پائے گئے ہیں۔ اس وقت دنیا کی دو ارب آبادی اس کیفیت کی شکار ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو شدید نقاہت ، دل کے امراض اور خصوصاً زچگی میں کئی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

اٹلانٹا میں واقع ایموری یونیورسٹی کے ولبر لیم نے اسمارٹ فون کے ذریعے خون کی کمی پر غور کیا اور ایک ایپ بنائی ہے جو ناخنوں کی تصاویر دیکھ کر انیمیا کی شناخت میں مدد دیتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین انسانی جسم پر خاص روشنی ڈال کر ذیابیطس کی شناخت کا نظام کامیابی سے تیار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل تحقیق کے بعد ماہرین کہہ چکے ہیں کہ انگلیوں کے ناخنوں کے نیچے کی رنگت سے انیمیا کی قابلِ اعتبار تشخیص کی جاسکتی ہے کیونکہ ناخنوں کے نیچے رنگت کا ذمے دار ہیموگلوبِن ہی ہوتا ہے۔ ناخنوں کی تصویر دیکھ کر ایپ سیکنڈوں میں خون کی کمی کا انکشاف کرتی ہے۔ اس کی پشت پر ہیموگلوبن کے مریضوں کا بہت بڑا آن لائن ڈیٹا بیس ہے اور وہ کسی تصویر کو دیکھ کر اس میں انیمیا کی کامیاب شناخت کرتا ہے۔ولبر لیم کے مطابق خون کی کمی معلوم کرنے کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں رہتی اور یہ کام سیکنڈوں میں ہوجاتا ہے۔ تاہم اس کی بڑے پیمانے پر آزمائش کی ضرورت ہے جس میں اسے بزرگوں ، حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں پر آزمایا جائے گا۔اگلے مرحلے میں یہ ٹیم آنکھوں اور جلد کو دیکھتے ہوئے جگر کے امراض کی شناخت کے لیے بھی ایک ایپ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صحت

بلڈ پریشرمعمول پررکھنا چاہتے ہیں تو دہی کھائیں

WebDesk 2

Published

on

yougert

بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر ایک عام مرض بنتا جارہا ہے، ماہرین بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے والی ایسی اشیا تجویز کرتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

انہی میں سے ایک شے دہی بھی ہے، طبی ماہرین کےمطابق دہی کا روزانہ استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دہی میں شامل صحت بخش بیکٹریا معدے میں جا کر بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا پرو بائیوٹک کے استعمال کو معمول بنا لیتے ہیں جس سے بلند فشار خون کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والا کیلشیئم، پروٹین، وٹامن بی اور فولک ایسڈ بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کے مریضوں کو چکنائی اور نمک والی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے۔

دہی کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر میں کمی کے لیے امرود بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Continue Reading

صحت

ایسا پرفیوم جس کی خواہش ہرکوئی کرے

WebDesk 2

Published

on

shamukh

خوشبو اپنے لیے خریدنا، خرید کر کسی کو تحفے میں دینا کسے پسند نہیں لیکن جب خوشبو اچھی لیکن اس کی قیمت کروڑوں میں ہو تو پھر ہر کوئی اسے خود تو استعمال کرنے کی خواہش کرے گا لیکن کبھی دوسروں کو بطور تحفہ دینے کا نہیں سوچے گا۔

ایک خوشبو ایسی جسے سونگھنا تو شاید سب پسند کریں گے لیکن اس کی قیمت  ایک عام انسان سن کر ہی دل تھامنے پر مجبور ہو جائے۔

تو آپ بھی دل تھام کر سنیے کہ خوشبوئیات کی  مشہور کمپنی ‘اسپرٹ آف دبئی’ نے دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم ‘شمکھ’ تیار کیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 18 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

لفظ ‘شمکھ’ عربی زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی سب سے زیادہ ‘اونچے’ یا ‘شاندار کا مستحق’ کے ہیں۔ اس کی بوتل پر کسی بھی دوسرے مہنگے ترین پرفیوم کے مقابلے میں زیادہ ہیرے جڑے ہیں جبکہ اس کا اسپرے ریموٹ کنٹرول سے کیا جا سکتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کے ڈیزائن میں دبئی سے جڑے 7 عناصر شامل کیے گئے ہیں جن میں باز، دنیا کا عظیم موتی درا (پرل ڈائیونگ)، عربی گھوڑے، نرجسی گلاب، حیبہ (لگژری)، دیوان یعنی ( عربوں کی مہمان نوازی) اور آمل یعنی دبئی بطور مستقبل کا شہر شامل ہیں۔

پرفیوم کی بوتل دبئی مال کے فیشن ایونیو میں 30 مارچ تک رکھی گئی تھی تاکہ خواہشمند لوگ اسے دیکھنے پرکھنے کے بعد آرڈر کر سکیں لیکن آرڈر دینے کے 4 سے 6 ماہ بعد ہی اس پرفیوم کی ڈیلیوری مل سکتی تھی۔

اس کی تیاری میں 3 سال کا عرصہ لگا اور اس پرفیوم کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے مرد اور خواتین دونوں استعمال کر سکتے ہیں۔

پرفیوم کی تیاری میں تمام قدرتی اجزاء استعمال کیے گئے ہیں جن میں صندل، مشک، ترکش گلاب، پودینے کا پودا، یلانگ یلانگ (ایک درخت جس کے خوشبودار پھولوں سے عطر کشید کیا جاتا ہے) اور خالص بھارتی عود شامل ہیں۔ اس کی خوشبو تقریبا 12 گھنٹے تک قائم رہتی ہےاور خالص اجزاء کے باعث ہر ایک کی جد پر اس کی اپنی ہی مہک ہوتی ہے۔

اس پرفیوم کی منفرد بوتل ایک دو نہیں بلکہ 3 ہزار 571 جگمگاتے ہیروں سے جڑی ہے، صرف یہی نہیں اس میں پکھراج، موتی، 18 قیراط سونا اور خالص چاندی بھی موجود ہے۔

Continue Reading

صحت

مریضوں کےلیے پھلیاں جادوئی خواص رکھتی ہیں

WebDesk 2

Published

on

soya been

 غذائیات پر زور دینے والے ڈاکٹر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لوبیا اور دیگر اقسام کی پھلیوں پر زور دیتے ہیں کیونکہ یہ ذیابیطس کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

امریکن ڈائبیٹکس ایسوسی ایشن ( اے ڈی اے) نے کئی اقسام کی پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے ’سپرفوڈ‘ قرار دیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ پھلیاں وٹامن، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر(ریشے) اور دیگر اہم اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں ۔ اسی بنا پر پھلیوں کو ذیابیطس کے لیے سرِفہرست غذا میں شامل کیا جاچکا ہے۔

پھلیوں کے خواص

پھلیوں میں پروٹین ، فائبر اور دیگر معدنیات بھری ہوتی ہیں ۔ دیگر جسمانی افعال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا باقاعدہ استعمال خون میں شکر کی مقدار کو ایک حد میں رکھتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پھلیوں میں موجود غذائی سالمات بہت حد تک ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

کاربوہائیڈریٹ

اگرچہ پھلیوں میں کاربوہائیڈریٹ کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن ان کا گلائسیمک انڈیکس ( جی آئی) کم ہوتا ہے اور انہیں کھانے کے بعد مریض کے خون میں چینی کی مقدار نہیں بڑھتی۔ دوسری جانب کاربوہائڈریٹس کی کمی بھی دور ہوجاتی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پھلیوں میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس بہت آہستہ ہضم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت عرصے تک خون میں گلوکوز کی مقدار ایک ہی سطح پر رہتی ہے۔

فائبر

پھلیوں میں موجود فائبر یا ریشہ ہاضمے کا عمل سست بناتا ہے جس سے عین کاربوہائیڈریٹس کی طرح خون میں شکر کی مقدار طویل عرصے تک ایک ہی جگہ برقرار رہتی ہے۔

پروٹین

پودوں سے حاصل ہونے والے پروٹین کی بہترین مثال پھلیاں ہی ہیں۔ پروٹین جسمانی عضلات کی افزائش اور پٹھوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں۔ اسی لیے جو لوگ گوشت سے پروٹین حاصل نہیں کرنا چاہتے وہ پھلیاں ضرور آزمائیں۔

پھلیوں سے حاصل شدہ پروٹین کا ایک اور فائدہ بھی دیکھئے کہ یہ پیٹ بھرے کا احساس دلاتی ہیں اور انسان زیادہ کھانے سے بچ جاتا ہے۔ اس طرح پھلیوں کا باقاعدہ استعمال بسیار خوری اور موٹاپے کو دور کرتا ہے جو ذیابیطس میں کسی وبالِ جان سے کم نہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
features
ٹیکنا لوجی30 منٹ ago

اسکرین شارٹ بند، فنگرپرنٹس کے بغیر رسائی ناممکن

yougert
صحت35 منٹ ago

بلڈ پریشرمعمول پررکھنا چاہتے ہیں تو دہی کھائیں

home accident
پاکستان40 منٹ ago

3 منزلہ عمارت زمین بوس، خواتین سمیت 6 جاں بحق

amir,croford
کھیل44 منٹ ago

امریکی باکسرنےعامرخان کے خلاف فائٹ جیت لی

mashal malik
پاکستان48 منٹ ago

مشعال کا بھارت میں قید شوہرکے پاس جانے کا اعلان

asad,treen
پاکستان52 منٹ ago

جہانگیرترین اسدعمرکے دفاع میں سامنے آگئے

ch nisar
پاکستان1 گھنٹہ ago

چوہدری نثاروزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار

mandir
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

ابو ظہبی میں پہلے مندر کی تعمیر شروع

female singer
شوبز2 گھنٹے ago

موسیقی میلے کا دوسرا دن ،کلاسیکل موسیقی کے نام رہا

yaseen malik
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

یاسین ملک کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل

iqbal bano
شوبز2 گھنٹے ago

ملکہ غزل اقبال بانوکودنیا سے گئے 10 برس بیت گئے

buzdaar
پاکستان2 گھنٹے ago

رپورٹ تیار،عثمان بزدارکو 2 ماہ کی مہلت

dr faisal
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کی سری لنکا میں دہشت گردی کی مذمت

shadab khan
کھیل2 گھنٹے ago

شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں

siri lanka
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

سری لنکا : 6 دھماکے، 50 ہلاک، سیکڑوں زخمی

انسٹاگرام24 گھنٹے ago

عائشہ عمر نے بڑی خوشخبری سنائی

shahbaz sharif
پاکستان17 گھنٹے ago

شہباز شریف کی وطن واپسی پر حکومتی ایوانوں میں ہلچل

imran khan1
پاکستان17 گھنٹے ago

وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں،تشویشناک انکشاف

fwad,afridi,ghulam
پاکستان19 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، وزراء غیرحاضر

urmila
شوبز22 گھنٹے ago

نریندرمودی پرکامیڈی فلم بننی چاہیے،ارمیلا

khursheed shah
پاکستان21 گھنٹے ago

چودھری نثارایسی حرکت نہیں کرسکتے

pervaiz khatak
پاکستان23 گھنٹے ago

مجھے وزیرداخلہ بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا

rape with women
پاکستان14 گھنٹے ago

پراپرٹی ڈیلر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،اندرونی کہانی سامنے آگئی

hamid mir
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم اپنی فکرکریں، حامد میرڈٹ گئے

firdous ashiq awan
پاکستان14 گھنٹے ago

مشیر اطلاعات بنتے ہی نیب کا فردوس عاشق اعوان کیلئے بڑا فیصلہ

jawad zareef
انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

ایرانی وزیرخارجہ کی سانحہ اورماڑہ کی شدید مذمت

usman buzdar
پاکستان21 گھنٹے ago

عثمان بزداراپنےعہدے سے متعلق خدشات کاشکار

shamukh
صحت18 گھنٹے ago

ایسا پرفیوم جس کی خواہش ہرکوئی کرے

javaid hashmi
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کے پاس استعفیٰ کے سوا کوئی چارہ نہیں

burh khalifa
ویڈیو22 گھنٹے ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو22 گھنٹے ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو2 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو3 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو3 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی3 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو4 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز5 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز5 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو5 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو6 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو7 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو7 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

مقبول خبریں