Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

سدا بہار کا پودا شوگر کے لئے بے حد فائدہ مند

Published

on

sada bahar

ہر جگہ عام نظر آنے والا سدا بہار کا پودا جسے انگریزی میں ’مڈغاسکر‘ کہا جاتا ہے بے شمار اہمیت اور افادیت کا حامل ہے، چونکہ زیادہ تر لوگ اس کے فوائد سے نا واقف ہیں اسی لیے وہ اس کو زیادہ اہمیت بھی نہیں دیتے۔

نباتیات کے ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا کہ یہ چھوٹا سا پودا شوگر، کینسر اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سدا بہار کے پھول میں تقریباً 150 alkaloids پائے جاتے ہیں خون میں شوگر کے لیول کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں اور یہ دونوں طرح کی شوگر کے لیے نہایت مفید ہے۔

نباتیات کے ماہر ’ڈاکٹر آشھوتوش گوتم‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے یوئے بتایا کہ سدا بہار کے پھول اور پتیاں کا استعمال خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ 

اس پھول کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے آشھوتوش نے بتایا کہ اگر روزانہ صبح نہار منہ سدا بہار کی پتیوں کی چائے بنا کر پی لی جائے تو یہ شوگر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

سدا بہار کے پودے کے استعمال سے متعلق ڈاکٹر آشھوتوش گوتم نے مزید بتایا کہ اگر روزانہ سدا بہار کی کچھ پتیوں کو چبا لیا جائے تو یہ بھی جلد شوگر کو کنٹرول کرتا ہے۔

اس پھول کے پتیوں کی چٹنی بنا کر بھی اُسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں 4 سے 5 سدا بہار کی پتیاں ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ اس پانی کو پی لینے سے بھی شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔

صحت

روز میری کا تیل ’بالوں اور جلد‘ کو نکھارے

Published

on

rose merry

روزمیری ایک سدا بہار پودا ہے جسے اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے پتےلمبے، پتلے اور خوشبو دار ہوتے ہیں جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس پودے کی خوشبو یادداشت کو بہتر کرتی ہے۔ روز میری کا تیل بالوں کے لیے بہترین ہے اس کے علاوہ جلد کے نکھار اور خوبصورتی کے لیے بھی اس پودے کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

روزمیری چھوٹی چھوٹی جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبے لکڑی کے تنے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ پودینہ کی فیملی کہلاتی ہے۔ بالوں اور جلد کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال کیسے کیا جائے؟

رنگ گورا کرنے کے لیے: روز میری کے تیل میں بے شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ انسان کے چہرے کے اندر موجود گرد و غبار کو صاف کرنے کے ساتھ رنگ کو بھی گورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کا تیل اینٹی آکسائڈنٹ سے بھرپور ہے جو جلد میں موجود جراثیم اور جراثیمی زہر کو ختم کرتا ہے اور جلد کو نکھارتا ہے۔

جھریاں ختم کرے: انسان کے چہرے پر موجود جھریاں اُسے اپنی عمر سے بہت بڑا بنا دیتی ہیں اسی لیے ہر کوئی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ جلدی ماہرین نے چہرے پر سے جھریاں ختم کرنا کا ایک بہترین اور آسان نسخہ روز میری کا تیل بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ روز میری اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے تمام جھریاں ختم ہوجائیں گی۔

اس کے علاوہ روز میری کے تیل کا مساج کرنے سے ایسے خلیات یا سیل پیدا ہوتے ہیں جو چہرے پرنشانات اور جھریوں کو پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکتے ہیں۔

داغ دھبوں کا دور کرے: روز میری کے تیل کے بے شمار فوائد میں ایک چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرنا بھی ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کے تیل میں دہی اور شہد ملا کر اس کا استعمال ’سن بلاک‘ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے یعنی سورج کی شعاعوں سے چہرے کو بچاتا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرے: ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور وہ بےحد کوششوں کے بعد بھی دور نہیں ہورہے تو پھر اس کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال نہایت بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روز میری کے تیل کو کسی بھی اچھی کریم کے ساتھ مکس کر کےرات کو سونے سے قبل آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو خوبصورت اور تروتازہ کرتا ہے۔

چہرے کو تازگی بخشے: چہرے کی حفاظت اور تازگی کے لیے روزمیری اور کھیرے کا ماسک بہترین ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے: ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ روزمیری کا تیل شامل کریں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے اور گردن پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔

بالوں کو خوبصورت بنائے: روزمیری کا تیل حیرت انگیز طور پر بالوں کی افزائش کے لیے بھی بہترین ہے اس کے استعمال سے بال جادوئی انداز میں تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ اس کے استعمال کا طریقہ کار یہ ہے کہ چار کپ پانی ابال کر اس میں روز میری کا تیل اور چند شاخیں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس پانی سے بالوں کو دھولیں اور شیمپو کرلیں یہ بالوں میں کنڈیشنر کا بھی کام دے گا اور اس سے بالوں میں چمک آنے کے ساتھ خشکی بھی ختم ہوجائے گی۔

Continue Reading

صحت

جسمانی گھڑی سےبھی کینسر کا خطرہ

Published

on

body watch

اپان اور امریکا کے ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے جسم میں موجود، قدرتی جسمانی گھڑی درست طور پر کام کرنے کے قابل نہ رہے تو وہ موٹاپے سے لے کر کینسر تک، مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کم و بیش تمام جانداروں میں قدرتی طور پر ایک نظام موجود ہوتا ہے جو انہیں صبح کے وقت تازہ دم اور بیدار کرتا ہے جبکہ رات کے وقت نیند کا باعث بن کر انہیں آرام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ عام طور پر اسے ’’جسمانی گھڑی‘‘ (باڈی کلاک) کہا جاتا ہے جبکہ سائنسی طور پر اس کا نام ’’سرکاڈیئن ردم‘‘ (circadian rhythm) ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ بھی دریافت ہوچکا ہے کہ سرکاڈیئن ردم ہمارے جسم میں خودکار طور پر انجام پانے والے تمام کاموں پر کسی نہ کسی صورت اثر انداز ہوتا ہے۔

اگر جسمانی گھڑی ٹھیک کام کررہی ہو تو یہ خودکار نظام بھی درست طور پر کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں ہم صحت مند رہتے ہیں۔ اس کے برعکس اگر یہ گھڑی خراب ہوجائے تو ہمارے لیے، سونے جاگنے کے خراب معمولات سمیت، صحت کے متعدد مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔

’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا ہے کہ خلوی مرکزے (سیلولر نیوکلیئس) کے اندر پایا جانے والا ایک پروٹین ’’ایچ این ایف 4 اے‘‘ (HNF4A)، اگر درست طور پر کام کررہا ہو تو جسمانی گھڑی بھی ٹھیک رہتی ہے۔ لیکن اگر یہ پروٹین خراب ہوجائے یا اپنا کام صحیح طرح سے کرنے کے قابل نہ رہے تو صحت کے کئی ایک مسائل اور ان گنت بیماریاں ہمیں گھیر سکتی ہیں جن میں موٹاپا اور چھاتی کا سرطان (بریسٹ کینسر) بطورِ خاص تشویشناک ہیں۔ اس تحقیق میں جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے علاوہ امریکا کے اسکرپس انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک تھے۔

یاد رہے کہ آج کے زمانے میں موٹاپے کو بھی خطرناک امراض میں شامل کیا جاچکا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کولیسٹرول اور بلڈ پریشر سے لے کر دل کی کئی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ ایچ این ایف 4 اے پروٹین کے حوالے سے یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پروٹین کے یہی اثرات انسانوں پر بھی واقع ہوتے ہیں۔

ایچ این ایف 4 اے پروٹین کیوں خراب ہوجاتا ہے؟ ماہرین نے اس کا ذمہ دار ہمارے جدید طرزِ حیات (لائف اسٹائل) کو قرار دیا ہے: دن میں غیر ضروری طور پر سونے، پوری پوری رات جاگنے اور ایک سے دوسرے براعظم تک تیز رفتار سفر وغیرہ کے باعث جسمانی گھڑی میں اچانک آنے والی تبدیلیوں کے باعث یہ پروٹین خرابی کا شکار ہوتا ہے۔

اس ضمن میں ہم اتنا ضرور کرسکتے ہیں کہ اپنے سونے جاگنے کے معمولات کو منظم رکھیں تاکہ ہماری جسمانی گھڑی متاثر نہ ہو اور اپنا کام درست طور پر کرتی رہے۔ بصورتِ دیگر، ہمیں انواع و اقسام کی بیماریوں کےلیے تیار رہنا چاہیے۔

Continue Reading

صحت

بدہضمی کےعلاج کیلئےسردیوں کے3 پھل

Published

on

fruites

قبض گیس، سینے کی جلن، نظام ہاضمہ سے جڑے عام صحت کے وہ مسائل ہیں جن کا سامنا دنیا بھر کے لوگوں کو رہتا ہے۔

انسانی صحت کا دارومدار معدے کی مضبوطی پر ہوتا ہے اور اگر اس میں کوئی خرابی ہو جائے تو پھر ہم طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔

معدے کےامراض مثلاًقبض، گیس، سینے کی جلن وغیرہ کی بنیادی وجہ ہمارا کھانا ہوتا ہے۔اگر کھانے میں غذائیت موجود ہو تو پھر نظام انہضام میں خرابی پیدا نہیں ہوتی۔

قبض پیٹ کی ایسی بیماری ہے جس میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور پیٹ سخت ہو جاتا ہے جس کی وجہ غذا میں ناکافی فائبر، ناکافی ورزش، ناکافی پانی ، مرغ مسلّم غذائیں ہیں۔

موسم سرما کے مخصوص پھلوں کو کھانے سے پیٹ صاف اور نرم رہتا ہے۔سردیوں کے تین پھلوں امرود ، کینو اور انگور شامل ہیں۔

انگور:

انگور موسم سرما کا ایک سرسبز پھل ہے جو زیادہ تر لوگوں کو پسند ہوتا ہے۔اس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، سوڈیم، فائبر، وٹامن اے، سی، ای اور کے، کیلشیم، کاپر، میگنیشیم، زنک اور آئرن جیسے غذایت ہوتے ہیں-

انگور کھانے سے قبض کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس کا رس نہ صرف معدے کی رطوبت کو مزید ہاضمبناتاہے بلکہ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے۔ انگور کا معتدل استعمال جسم میں فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مفید ہے۔

کینو:

کینو کا شمار بھی موسم سرما کے ایسے ہی پھلوں میں ہوتا ہے، جس کا جوس ہو یا پھانکیں، حتیٰ کہ چھلکا بھی صحت کے لیے بہت مفید و موثر ثابت ہوتا ہے۔ دل اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔

کینو کھانے سے معدے میں تیزابیت، قبض اور نظام ہضم کی شکایات بھی دور ہوجاتی ہیں۔

کینو چار اشیا کا مرکب ہے: چھلکا، گودا، جوس، بیج۔ اور ان چاروں میں ہر ایک کے فوائد علیحدہ، بلکہ اس میں بے کار کوئی چیز نہیں۔

اس کے چھلکے پیس کر استعمال کرنے سے بدہضمی رفع ہوجاتی ہے اور پیٹ کی جلن کم ہوجاتی ہے۔ کینو کا چھلکا پانی میں اُبال کر دینے سے آنتوں کی حرکت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کینو میں قدرتی طور پر وافر مقدار میں وٹامن سی، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، وٹامن اے، تھائیمن، فاسفورس، فولیٹ اور پوٹاشیئم شامل ہوتا ہے ۔

امرود:

موسم سرما کا ایک اور پھل امرود ہے جس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے ، ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ نظام ہضم کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے، امرود کے بیج بھی قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
sheihk rasheed and rana sana ullah
پاکستان10 گھنٹے ago

شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دے دیا

session court lahore
پاکستان10 گھنٹے ago

بھارتی جاسوس قتل کیس، 2 ملزمان کو بری کر دیا

raja paksay
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

سری لنکن وزیراعظم راجہ پاکسے نے استعفیٰ دے دیا

Foreign office Building
پاکستان10 گھنٹے ago

تربت میں دہشتگردوں کا حملہ، ایرانی سفیر طلب

fawad chaudhry
پاکستان10 گھنٹے ago

آصف زرداری کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار

raheel sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار

shahbaz sharif1
پاکستان12 گھنٹے ago

نئی میڈیکل رپورٹ ‘ شہباز شریف پریشانی میں مبتلا

supreme court registry
پاکستان12 گھنٹے ago

پرائیویٹ اسپتال مالکان کی بھی شامت ‘آڈٹ کروانیکا حکم

Special cabinet meeting
پاکستان13 گھنٹے ago

کابینہ اجلاس، 6 وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ

Sushmita Sen2
شوبز13 گھنٹے ago

سابق مس یونیورس نے بھی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

asif ali zardari
پاکستان13 گھنٹے ago

زرداری نے عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

shahbaz sharif
پاکستان13 گھنٹے ago

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کس نے بنوایا‘ بریکنگ نیوز

saad rafique
پاکستان14 گھنٹے ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

shah alam market
پاکستان14 گھنٹے ago

شاہ عالم مارکیٹ میں آپریشن جاری،پختہ تجاوزات کاخاتمہ

trafic accident
پاکستان15 گھنٹے ago

ہولناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

hamid ali behlol with ali jhamgir.jpg
پاکستان18 گھنٹے ago

پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی قابل تعریف

asif ali zardari
پاکستان13 گھنٹے ago

زرداری نے عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

کھیل21 گھنٹے ago

کھیل کھیل میں جیون ساتھی بن گئے

farhan saeed and urwa hocane
شوبز18 گھنٹے ago

ایک بار پھر

sarah ali khan
شوبز21 گھنٹے ago

تیرے بن نہیں لگدا دل میرا

shahbaz sharif1
پاکستان12 گھنٹے ago

نئی میڈیکل رپورٹ ‘ شہباز شریف پریشانی میں مبتلا

sheihk rasheed
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پرناراض

پاکستان23 گھنٹے ago

غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق

sheihk rasheed
پاکستان16 گھنٹے ago

صحافیوں سے ناراض، لال حویلی کی دعوت منسوخ کر دی

shahbaz sharif
پاکستان13 گھنٹے ago

شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کس نے بنوایا‘ بریکنگ نیوز

Sushmita Sen2
شوبز13 گھنٹے ago

سابق مس یونیورس نے بھی دوسری شادی کا اعلان کر دیا

شوبز21 گھنٹے ago

سرد جنگ ختم

fahad mustafa,sharmeen obai
شوبز22 گھنٹے ago

گولڈن ٹکٹس جیتنے والوں کی ملاقات

saad rafique
پاکستان14 گھنٹے ago

سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

ahad cheema
پاکستان18 گھنٹے ago

چیف جسٹس نے وصول کی گئی زائد رقم واپس لینے کا حکم دیدیا

husan parcham song
ویڈیو2 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو2 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز3 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو4 دن ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز1 ہفتہ ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو1 ہفتہ ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو4 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقبول خبریں