شادی سے پہلے ٹیسٹ لازمی کرانے کا فیصلہ

thelisimia test
WebDesk 2 WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھیلیسیمیا سے بچاؤ کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرے گی، دولہا کو شادی سے پہلے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں نیشنل تھیلی سیمیا کانفرنس اور ورکشاپ سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں یومیہ اوسطاً 17 بچے تھیلیسیمیا کا شکار پیدا ہو رہے ہیں، شادی سے قبل ٹیسٹ اور کزن میرج سے گریز کر کے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے، میاں اور بیوی دونوں میں تھیلیسیمیا کے جینز ہوں تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تھیلی سیمیا ایک موروثی بیماری ہے اس سے بچاؤ کیلئے آگاہی ضروری ہے، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں بل پیش کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.