Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

گردے کے پروٹین سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن

Rashid Saeed

Published

on

breast cancer

ماہرین کو اتفاقیہ طور پر بریسٹ کینسر کو روکنے کی ایک راہ معلوم ہوئی ہے جس میں گردے میں پائے جانے والے ایک پروٹین کا کردار بہت اہم ہے۔

’کینسرسیل‘ جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکا میں پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اعلان کیا ہے کہ جو خواتین ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کی شکار ہوتی ہیں ان میں اموات کی شرح دیگر خواتین کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس ضمن میں قدرتی پروٹین Tinagl1 رسولیوں کی افزائش کو روک سکتا ہے اور اس طرح کینسر کو بڑی حد تک روکا جاسکتا ہے۔

پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہیا کو بریسٹ کینسر میں مبتلا کیا اور اس کا علاج Tinagl1 پروٹین کی آزمائش کی تو انہوں نے نوٹ کیا کہ سرطانی خلیہ (سیل) کی افزائش رک گئی ہے اور یوں کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی۔ اگرچہ ماہرین نے بریسٹ کینسر کے خلیات کو روکنے کی کئی کوششیں کی ہیں مگر ہر بار خلیہ جْل دے کر کسی اور راہ سے پھلنا پھولنا شروع ہوجاتا تھا لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا اور اس کی افزائش کے دونوں راستے (پاتھ ویز) بند ہوگئے یعنی ایک تیر میں دو شکار کی مصداق یہ طریقہ مؤثر ثابت ہوا۔ ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر (ٹی این بی سی) امریکا اور برطانیہ میں چھاتی کے سرطان کی شکار 8 میں سے ایک خاتون میں پایا جاتا ہے جو مشکل سے ٹھیک ہوتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس ضمن میں اس کینسر کو روکنے میں کامیابی ایک بڑی پیش رفت ہے۔

صحت

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

anees akhtar

Published

on

ذائقے اور لذت سے بھرپور پھل اسٹرابیری سب ہی کے من کو بھاتا ہے اوریہ پھل گوجرانوالا کے نواحی علاقے سادھوکی میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔

لال لال رس بھری ذائقے میں کٹھی میٹھی بچوں اور بڑوں سب کی پسند اسٹرابری کے پودے کو سوات سے لاکر گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے پودے کی کاشت پر آنے والی لاگت عام فصل کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے پودے کو محفوظ رکھنے کے لئے زمین کی سطح پر پلاسٹک شیٹ بھی بچھائی جاتی ہے ۔

تین ماہ کی سخت محنت کے بعد موسم بہار کے خوبصورت موسم میں یہ پھل پک کر کھیتوں سے منڈیوں میں جانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔

کاشتکاروںکا کہنا ہے کہ زمین پر کاشت ہونے والے اس نرم و نازک پھل کو خواتین کی مدد سے توڑ کر پلاسٹک کی ٹوکریوں میں ڈال کر چھانٹی کے بعد پیک کر کے منڈی میں بھیج دیا جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل جلد اور امراض قلب کے لئے بہت مفید ہے۔

گزشتہ سالوں میں مقامی سطح پر اسٹرابری کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے لیکن مناسب پیکنگ نہ ہونے کے باعث بیرون ملک ڈیمانڈ کے باوجود اسٹرابری صرف مقامی منڈیوں تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

لال لال رس بھری اسڑابری نہ صرف کھانے میں خوش ذائقہ ہے بلکہ امراض قلب اور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Continue Reading

صحت

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

anees akhtar

Published

on

amrood

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

بھاپ اُڑاتی تیزگرم چائے کینسرکا سبب ، ہوشربا انکشاف

anees akhtar

Published

on

hotest tea

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بھاپ اُڑاتی گرما گرم چائے پینے کے عادی افراد غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی نے سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘ میں شائع ہونے والی اپنی تحقیقی رپورٹ میں 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے کے 2 کپ پینے والے افراد کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 65 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تحقیقی مقالوں میں تیز گرم چائے اور کینسر کے درمیان تعلق کا تذکرہ کیا جاچکا ہے تاہم پہلی بار اُس خطرناک درجہ حرارت کا تعین کیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہےجو کہ 60 سینٹی گریڈ ہے۔

یہ تحقیقی مقالہ تہران یونیورسٹی برائے طبی سائنس کی مدد سے ایران میں مکمل کیا گیا ہے جہاں امریکا میں کئی گنا زیادہ درجہ حرارت والی چائے پینے کا رجحان عام ہے۔ سائنس دانوں نے 2004 سے 2017 کے درمیان 50 ہزار ایرانیوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں 40 سے 45 سال کی عمر کے 50 ہزار افراد کو رکھا گیا تھا، مطالعے کے دوران خوراک کی نالی (ایسوفیگس) کے کینسر کے 317 نئے کیس سامنے آئے۔ ان افراد میں بار بار تیز گرم چائے پینے سے غذا کی نالی میں خراشیں پڑ جاتی ہیں اور زخم گہرا ہوتے ہوتے کینسر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ روزانہ 700 ملی لیٹر سے زیادہ اور 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے اجتناب برتیں کیوں کہ اس مقدار اور درجہ حرارت کی چائے پینے والوں میں 90 فیصد تک کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
mehwish hayat
شوبز3 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل6 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان12 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان12 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو19 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان21 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان22 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان28 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان36 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان44 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان47 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز52 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان54 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

مقبول خبریں