Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

موٹاپے سے جلد نجات پانے کا مفید نسخہ

anees akhtar

Published

on

lemon

پہلے سے تیار شدہ خوراک اور ٹیکنالوجی کے بے تحاشا استعمال نے انسان کی جسمانی حرکات و سکنات کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث موٹاپا آج کے دور میں عام بیماری کا روپ دھار چکا ہے۔ مریض موٹاپے سے جان چھڑانے کے لاکھوں جتن کرتے ہیں تاہم ناکام نظر آتے ہیں۔

موٹاپا بیماریوں کی جڑ بھی کہلاتا ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے ایک ٹوٹکا بھی موجود ہے جس پر عمل کرکے تیزی سے چربی کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ دیگر کئی بیماریوں سے بھی چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ادرک بظاہر ایک عام سی چیز نظر آتی ہے لیکن اس کا پانی انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے، اس کا باقاعدہ استعمال پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈپریشر کو نیچے لاتا ہے جبکہ اس میں متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔

لاتعداد طبّی فوائد کے حامل اس محلول (ادرک پانی) کو بنانا اور استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے، ایک ادرک کا ٹکڑا، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ کسی برتن میں پانی ڈالیں اور ابلنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، جب یہ ابلنے لگے تو اس میں ادرک کا ٹکڑا ڈال کر 15 سے 20 منٹ کیلئے ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ اب اسے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر لیموں شامل کرکے پئیں، ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کا سب سے بہترین وقت روزانہ صبح ناشتے سے پہلے ہے، تو اگر آپ بھی بہترین نتائج چاہتے ہیں تو ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے بھی پئیں۔

اہم بات: اس مضمون پر عمل سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

صحت

گرما گرم چائے پینے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

Rashid Saeed

Published

on

hot tea

گرماگرم چائے پینے کے عادی افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ تیز گرم چائے پینے سے گلے کے کینسر کا خدشہ دْگنا ہوجاتا ہے۔

امریکی محققین نے ایک تحقیق سے اخذ کیا کہ وہ افراد جو 60 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد گرم اور دن بھر میں 700 ملی لیٹر تک چائے پیتے ہیں ان میں نیم گرم یا ٹھنڈی چائے پینے والوں کے مقابلے میں 90 فیصد تک گلے کے کینسر کا خدشہ پایا جاتا ہے۔امریکی کینسر سوسائٹی اور تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر فرہاد اسلامی کی رپورٹ کے مطابق بہت تیزگرم چائے پینے سے گلے کے کینسر کا خدشہ تیزی سے لاحق ہوتا ہے اس لیے ہدایت کی جاتی ہے کے کوئی بھی مشروب جیسے چائے، کافی یا پھر سادہ دودھ بہت تیز نہ پیا جائے بلکہ اسے ٹھنڈا کرکے یعنی نیم گرم پینا صحت کے لیے مؤثر ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: روزانہ ایک کھیرا کھانے کے حیران کُن فوائد سامنے آگئے

انٹرنیشنل ایجنسی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلے کے کینسر کا شمار دنیا کے 8 سب سے زیادہ ہونے والے خطرناک کینسر میں ہوتا ہے جس سے تقریباً ہر سال 4 لاکھ افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق شریانوں کا کینسر لاحق ہونے کی بنیادی وجہ سگریٹ نوشی، شراب نوشی اور بہت تیز گرم مشروبات کا استعمال ہے جس سے غذا کی نالی اور معدہ شدید متاثر ہوتا ہے۔چونکہ غذا کی نالی طویل ہوتی ہے تاہم جب بھی کوئی خوراک یا پھر مشروب جو بہت زیادہ گرم ہو وہ غذا کی نالی سے گزرتی ہے تو نالی سوزش کا شکار ہوجاتی ہے۔

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق رواں برس امریکا میں شریانوں کے کینسر میں 13 ہزار 750 افراد مبتلا ہوئے جب کہ خواتین کی تعداد 39 ہزار ہے۔لندن اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے پروفیسر اسٹیفن ایوانس کا کہنا ہے کہ شریانوں کے کینسر کی وجہ صرف گرم مشروب ہی نہیں بلکہ وہ تمام چیزیں جو مائیکرو ویو میں بہت تیز گرم کرکے فوری استعمال کی جاتی ہیں وہ بھی انتہائی مضر صحت ہیں۔

Continue Reading

صحت

روزانہ ایک کھیرا کھانے کے حیران کُن فوائد سامنے آگئے

anees akhtar

Published

on

friout veg

گرمیوں کی آمد آمد ہے ایسے میں کھیرا نہ صرف کھانے کو مزیدار بنا دیتا ہے بلکہ جسم و جاں کو فرحت بھی بخشتا ہے، کھیرے کو عموماً سبزی سمجھا جاتا ہے تاہم کھیرا ایک پھل ہے جو پھول سے بنتا ہے۔

کھیرا اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں روزانہ ایک کھیرا کھانا جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ آئیں جانتے ہیں۔

اضافی نمی کی فراہمی

گرمیوں کے موسم میں جب جسم ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے ایسے میں کھیرا جسم کو اضافی نمی فراہم کرتا ہے۔ کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے، لہٰذا کھیرے کو کھانے کا مطلب بیک وقت اسے کھانا اور پانی پینا ہے۔

ضروری غذائیت کا حصول

ایک کھیرے میں صرف 15 سے 17 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم اس میں جسم کو درکار دیگر تمام ضروری منرلز موجود ہوتے ہیں، ان میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی، کے، بی، پوٹاشیئم، آئرن، زنک، اور میگنیشیئم شامل ہے۔ کھیرے کو چھلکے سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔

وزن میں کمی

کھیرے کا باقاعدہ استعمال آپ کو کمزوری کا شکار کیے بغیر آپ کے وزن میں کمی بھی کرتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال ضروری ہے جن میں پانی موجود ہو اور کھیرا اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

کولیسٹرول میں کمی

کھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈز جیسے وٹامن سی، بیٹا کیروٹین اور میگنیز خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔ کھیرا ہر لحاظ سے ایک بہترین غذا ہے چنانچہ اسے ہر کھانے کے ساتھ کھانا معمول بنا لینا چاہیئے۔

Continue Reading

صحت

7دنوں میں 4انڈے قبل ازوقت موت کودعوت دینے والی عادت

anees akhtar

Published

on

boild eggs

انڈوں کو اب تک کی طاقتور اور بہترین غذا سمجھا جاتا رہا ہے اور یہ تقریبا سب کی پسندیدہ غذا میں بھی شمار ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت یا اب تک کی سامنے آنے والی تحقیقات میں اگرچہ زیادہ انڈے کھانے کے تھوڑے سے نقصانات ضرور بتائے گئے تھے، تاہم انہیں کھانے کے کئی فائدے بتائے گئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق انڈے نہ صرف جسم میں توانائی بڑھاتے ہیں بلکہ یہ جلد اور بالوں کی رونق بڑھانے سمیت دماغ، دانتوں، بینائی کو بھی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

انڈوں کو بھوک سے جان چھڑانے والی غذا کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ انہیں سردیوں میں انسانی جسم اور صحت کی حفاظت کا ضامن بھی سمجھا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق نے سب کو حیران کردیا۔

امریکا میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق کے نتائج سے یہ انکشاف ہوا کہ ہفتے میں 4 سے زیادہ اںڈے کھانے والے افراد عام لوگوں کے مقابلے قبل از وقت مرسکتے ہیں۔

 امریکا میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ انڈے کھانا دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتے ہیں۔

ماہرین نے گزشتہ ساڑھے 17 سال کے دورانیے کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انڈے کھانے سے لوگوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ماہرین کو جائزے کے نتائج نے حیران کردیا۔

نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ ہفتے میں 3 سے 4 انڈے کھانے والے افراد کو نہ صرف دل کی بیماریاں زیادہ ہوتی ہیں بلکہ وہ قبل از وقت موت کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

نتائج کے مطابق اگر کوئی بھی شخص ہفتے میں 4 سے زائد انڈے یا یومیہ 300 ملی گرام کولیسٹرول پر مبنی غذا کھائے گا تو نہ صرف دل کی بیماریوں کا شکار ہوگا بلکہ وہ قبل از موت کا شکار بھی بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک انڈے میں 186 ملی گرام کولیسٹرول موجود ہوتا ہے اورہفتے میں 4 انڈے کھانے کا مطلب ہے کہ ہر شخص 700 ملی گرام سے زیادہ کولیسٹرول حاصل کر چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق نتائج سے پتہ چلا کہ ہفتہ وار 4 سے زائد انڈے کھانے والے افراد عام لوگوں کے مقابلے جلد بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں، ایسے افراد میں دل کے امراض پیدا ہونے کے امکانات 6 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

اسی طرح ہفتے میں 3 سے 4 انڈے کھانے والے افراد میں مختلف وجوہات کی بناء پر قبل از وقت مرنے کے امکانات 8 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے عام افراد پر زور دیا کہ انہیں ہفتے میں 4 سے زائد انڈے نہیں کھانے چاہیے۔

ساتھ ہی ماہرین کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت لوگوں کو یومیہ 300 ملی گرام کولیسٹرول پر مبنی غذا اور خصوصی طور پر انڈے نہیں کھانے چاہیے۔

ماہرین نے یہ تجویز بھی دی کہ انڈوں سے متعلق ماہرین کی جانب سے دیے گئے مشوروں کو بھی تبدیل کیا جائے، کیوں کہ ماہرین انڈے کھانے کے جو مشورے دے رہے ہوتے ہیں وہ کئی سال پرانی تحقیق پر مبنی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب انڈوں کی غذائیت کے حوالے سے جدید تحقیق کرنے اور انہیں کھانے کے مشوروں پر تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔

انڈوں کے حوالے سے سامنے آنے والی اس تحقیق کے نتائج کے بعد دنیا بھر میں ماہرین انڈوں پر بحث میں لگ گئے ہیں اور عام افراد اضطراب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
bilawal bhutto
پاکستان9 منٹ ago

بلاول بھٹو کا ملک دشمنی کا الزام لگانے والوں کو کرارا جواب

ali zafar and misha shafi
شوبز15 منٹ ago

علی ظفر کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

mahteer muhammad
پاکستان26 منٹ ago

مہاتیر محمد کی اسلام دشمنوں کے لیے خطرے کی گھنٹی

pakistani batting
کھیل38 منٹ ago

پہلا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

mulana taqqi
پاکستان41 منٹ ago

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

انٹرنیشنل46 منٹ ago

طوفانی بارش، 2 افراد ہلاک

newzealan news paper
انٹرنیشنل58 منٹ ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، کیویز اخبارات نے ایسا کیا شائع کردیا کہ

پاکستان59 منٹ ago

بہن اور بہنوئی کا قتل کیوں اور کب؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

چھت گرنے سے 6 افرد جاں بحق

gang mawri
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

کیویزگینگ ماؤری کا سانحہ کرائسٹ چرچ پر بڑا اقدام

پاکستان1 گھنٹہ ago

نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ کا بائیکاٹ کیوں ؟

پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیر خارجہ نے ترقی کا شکر گزار کیوں کیا اندرونی کہانی سامنے آکئی

شوبز2 گھنٹے ago

ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا پر الزام

blast in chaina
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

چین میں خوفناک دھماکہ، 47 افراد جاں بحق

انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے حدیث کا حوالہ

pm meet with chiefs
پاکستان23 گھنٹے ago

پاک افواج کے سربراہان سے ملاقات، وزیراعظم کی پریشانی بڑھ گئی

jhangir tareen
پاکستان22 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

زرداری نے گرفتاری کے بعد کون سا دھماکہ کرنیکا فیصلہ کر لیا ‘ بڑی خبر منظر عام پر

katreena salman
شوبز22 گھنٹے ago

سلمان خان کا کترینہ کومہنگا ترین تحفہ

shahbaz gull
پاکستان22 گھنٹے ago

شہباز گل نے ن لیگ سے معافی مانگ لی مگر کیوں؟

mekaal zulkaar
شوبز20 گھنٹے ago

بچ کے رہنا،میکال ذوالفقارکی بھارت کو وارننگ

shahryiar afridi
پاکستان21 گھنٹے ago

ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

pakistani and qater flag
پاکستان22 گھنٹے ago

یو اے ای کے بعد قطر نے بھی پاکستان سے منہ موڑ لیا

utility store
پاکستان22 گھنٹے ago

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ات مچا دی

کھیل5 گھنٹے ago

نوجوان کھلاڑی کی دھواں دھار سنچری

fawad hassan fawad
پاکستان22 گھنٹے ago

نیب نے فواد حسن فواد کے آگے ایسی مشکل کھڑی کر دی کہ

scandal
انٹرنیشنل23 گھنٹے ago

تاریخ کا سب سے بڑا فحش اسکینڈل منظرعام پر

sahir ali baga
شوبز20 گھنٹے ago

ساحر علی بگا کا ملی نغمہ 23 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

bilawal, afridi and wovda
پاکستان24 گھنٹے ago

پرتعیش زندگی گزارے والوں بھی کی شامت آگئی

مقبول خبریں