Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

ڈاکٹروں سے نجات دلانے والا بے حد مفید پھل

anees akhtar

Published

on

appels

کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی ہے جس کو طبی سائنس کافی حد تک درست بھی مانتی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ پھل کس حد تک صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ سیب فائبر سے بھرپور پھل ہے اور اس میں ایسے متعدد اجزا موجود ہیں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اس پھل کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

کینسر سے تحفظ

سیب کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور یہ اس پھل چند بڑے فوائد میں سے ایک ہے۔ امریکن ایسوسی ایشن فار کینسر ریسرچ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ فلیونز سے بھرپور سیب کو کھانا لبلبے کے کینسر کا خطرہ 23 فیصد تک کم کرتا ہے جبکہ سیب کے دیگر اجزا بھی کینسر سے متاثرہ خلیات کی سرگرمیوں کی روک تھام کرسکتے ہیں۔

کولیسٹرول کی شرح کم کرے

سیب میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور جب ہم سیب کھاتے ہیں تو یہ فائبر آنتوں میں چربی کا مقابلہ کرتی ہے، ان دونوں کی مسابقت سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے فائدہ مند کولیسٹرول زیادہ جذب ہوتا ہے۔

مضبوط جسمانی مدافعتی نظام

سیب میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کیورسٹین بھی موجود ہے جو کہ سرخ سیبوں میں زیادہ ہوتا ہے، یہ اینٹی آکسائیڈنٹ جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرکے جسم کے لیے قدرتی ڈھال بنتا ہے، اسی طرح سیب میں موجود وٹامن سی بھی ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جبکہ فائبر بھی مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہے۔

الزائمر سے بچائے

ایک تحقیق میں چوہوں پر کی جانے والی آزمائش سے معلوم ہوا کہ سیب کھانے کی عادت معمول بنانے سے الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، سیب کے جوس میں موجود فلیونوئڈز دماغ کے نقصان زدہ خلیات کی مرمت کرتے ہیں، جس سے الزائمر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ذیابیطس کے خلاف بھی مفید

سیب کا ایک اور بڑا فائدہ ایسے آکسیجن فری ریڈیکلز سے لڑنا ہے جو ذیابیطس کا باعث بنتے ہیں، سیب میں موجود فائبر بلڈ شوگر کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے اور خون میں شکر کے اخراج کی رفتار سست کرتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا جو لوگ روزانہ ایک سیب کھاتے ہیں ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 28 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

پتے کی پتھری سے بچائے

پتے میں پتھری کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب بائل میں کولیسٹرول کی سطح بہت زیادہ ہوجائے جو کہ جسم کر پتھری کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے فائبر سے بھرپور غذا بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جو کہ جسمانی وزن اور کولیسٹرول لیول کو کنٹرول کرتی ہے، جیسے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ سیب بھی فائبر سے بھرپور پھل ہے جس سے یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔

جگر کی صفائی

ہم مسلسل زہریلے مواد کو جسم کا حصہ بناتے رہتے ہیں اب وہ کسی مشروب کی شکل میں ہو یا غذا کی شکل میں، جگر کو ان زہریلے مواد کی صفائی کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔ جگر کی صفائی کے لیے ایک اچھی چیز پھلوں جیسے سیب کا زیادہ کھانا ہے جو کہ وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور پھل ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

اس پھل میں موجود فائبر اسے کم کیلوریز کا بناتا ہے جبکہ بے وقت منہ چلانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے تو اگر جسمانی وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو اس پھل کو کھانا عادت بنالیں۔

چمکتے دانت

اس پھل کو چبانا منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے دانتوں کی فرسودگی کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل آپ کو ڈینٹیسٹ کے پاس جانے سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔اسی طرح آدھا چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملائیں اور اس سلوشن سے دانتوں کو روز برش کرنے سے پہلے صاف کریں، بہت جلد دانتوں سے ٹارٹر کے داغ بھی صاف ہوجائیں گے۔

نظام ہاضمہ کے لیے مددگار

اگرچہ حجم میں کم ہوتے ہیں مگر یہ پھل غذائی فائبر سے بھرپور ہے جس کو روز کھانا نظام ہاضمہ کی صحت کو مستحکم کرتا ہے، اس کے علاوہ اسے کھانے کی عادت قبض کو بھی آپ سے دور رکھتا ہے۔

بڑھاپے کے آثار سست کرے

سیب کو روز کھانے کی عادت فائن لائنز اور جھریوں کا خاتمہ کرتی ہے جبکہ سیب کو کدوکش کرکے سیب پر رگڑنے کے بعد 10 سے 2 منٹ کے لیے چھوڑ دینا بھی جھریوں کا خاتمہ کرکے جلد کی صفائی کرتا ہے۔

بالوں کی نشوونما

سیب ان پھلوں میں سے ایک ہے جو کہ بالوں کی نشوونما کو بہتر کرتے ہیں، اس میں موجود بائیوٹین بالوں کی قدرتی نشوونما کو حرکت میں لاتے ہیں خصوصاً ایسے افراد جو بال گرنے یا گنج پن سے پریشان ہوں، انہیں بائیوٹین کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

صحت

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

anees akhtar

Published

on

ذائقے اور لذت سے بھرپور پھل اسٹرابیری سب ہی کے من کو بھاتا ہے اوریہ پھل گوجرانوالا کے نواحی علاقے سادھوکی میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔

لال لال رس بھری ذائقے میں کٹھی میٹھی بچوں اور بڑوں سب کی پسند اسٹرابری کے پودے کو سوات سے لاکر گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے پودے کی کاشت پر آنے والی لاگت عام فصل کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے پودے کو محفوظ رکھنے کے لئے زمین کی سطح پر پلاسٹک شیٹ بھی بچھائی جاتی ہے ۔

تین ماہ کی سخت محنت کے بعد موسم بہار کے خوبصورت موسم میں یہ پھل پک کر کھیتوں سے منڈیوں میں جانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔

کاشتکاروںکا کہنا ہے کہ زمین پر کاشت ہونے والے اس نرم و نازک پھل کو خواتین کی مدد سے توڑ کر پلاسٹک کی ٹوکریوں میں ڈال کر چھانٹی کے بعد پیک کر کے منڈی میں بھیج دیا جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل جلد اور امراض قلب کے لئے بہت مفید ہے۔

گزشتہ سالوں میں مقامی سطح پر اسٹرابری کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے لیکن مناسب پیکنگ نہ ہونے کے باعث بیرون ملک ڈیمانڈ کے باوجود اسٹرابری صرف مقامی منڈیوں تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

لال لال رس بھری اسڑابری نہ صرف کھانے میں خوش ذائقہ ہے بلکہ امراض قلب اور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Continue Reading

صحت

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

anees akhtar

Published

on

amrood

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

بھاپ اُڑاتی تیزگرم چائے کینسرکا سبب ، ہوشربا انکشاف

anees akhtar

Published

on

hotest tea

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بھاپ اُڑاتی گرما گرم چائے پینے کے عادی افراد غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی نے سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘ میں شائع ہونے والی اپنی تحقیقی رپورٹ میں 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے کے 2 کپ پینے والے افراد کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 65 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تحقیقی مقالوں میں تیز گرم چائے اور کینسر کے درمیان تعلق کا تذکرہ کیا جاچکا ہے تاہم پہلی بار اُس خطرناک درجہ حرارت کا تعین کیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہےجو کہ 60 سینٹی گریڈ ہے۔

یہ تحقیقی مقالہ تہران یونیورسٹی برائے طبی سائنس کی مدد سے ایران میں مکمل کیا گیا ہے جہاں امریکا میں کئی گنا زیادہ درجہ حرارت والی چائے پینے کا رجحان عام ہے۔ سائنس دانوں نے 2004 سے 2017 کے درمیان 50 ہزار ایرانیوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں 40 سے 45 سال کی عمر کے 50 ہزار افراد کو رکھا گیا تھا، مطالعے کے دوران خوراک کی نالی (ایسوفیگس) کے کینسر کے 317 نئے کیس سامنے آئے۔ ان افراد میں بار بار تیز گرم چائے پینے سے غذا کی نالی میں خراشیں پڑ جاتی ہیں اور زخم گہرا ہوتے ہوتے کینسر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ روزانہ 700 ملی لیٹر سے زیادہ اور 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے اجتناب برتیں کیوں کہ اس مقدار اور درجہ حرارت کی چائے پینے والوں میں 90 فیصد تک کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
mehwish hayat
شوبز5 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل7 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان13 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان13 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو21 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان22 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان24 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان30 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان38 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان46 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان49 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز54 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان56 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

مقبول خبریں