Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

امرود بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد گار

anees akhtar

Published

on

amrood1

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔ سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

صحت

دال چاول سے دنیا کو بچایا جاسکتا ہے؟

anees akhtar

Published

on

daal rice

کیا دال چاول دنیا کو بچا سکتا ہے؟، بڑھتی آبادی کے سبب دنیا کے گھٹتے وسائل پر بوجھ کم کرسکتا ہے؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی خوراک کی پیداواراور کھانے پینے کی عادات میں بنیادی تبدیلیاں لے آئیں تو سال 2050 تک دس ارب تک پہنچ جانے والی دنیا کی آبادی کا مستقبل کسی حد تک محفوظ بنا سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ غذائی قلت یا جان لیوا بیماریوں کی وجہ سے قبل از وقت موت کے منہ میں جانے والے ایک کروڑ سولہ لاکھ افراد کو بھی بچا سکتے ہیں۔

ناشتے میں دلیہ، دوپہر کے کھانے میں براؤن رائس، رات کے کھانے میں دال سبزی،اب کھانے پینے کا ڈھنگ تبدیل کرنا ہوگا۔

معتبرامریکی جرنل’The Lancet‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماحولیاتی اورغذائی ماہرین نے ڈھائی ہزار کیلوریز یومیہ پر مشتمل متوازن غذائی نسخہ پیش کیا ہے، جسے’سیو دی ورلڈ ڈائٹ‘ کا نام دیا جارہا ہے۔ یعنی آپ کو اور آپ کی زمین کو بچانے والی ڈائٹ۔

ماہرین نے تحویز دی ہے کہ روزمرہ کی زندگی میں سادہ غذا کا انتخاب کریں، جس میں اناج، جو اور دالوں کا زیادہ استعمال ہو۔

گوشت کی چھٹی کریں، پھل، سبزیوں،لوبیا، چنا اور دالوں کی مقدار دوگنیکریں۔

جو اور براؤن رائس یا بھورے چاول خوب کھائیں، لیکن آلو کا استعمال کم کریں۔

ڈائٹ پلان میں کہا گیا ہے کہ گائے یا بکرے کے گوشت کے استعمال کو یومیہ 14 گرام تک محدود کرلیں، جس سے30 کیلوریز حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مرغی کا گوشت 29 گرام تک استعمال کیا جاسکتا ہے جو ڈیڑھ چکن نگٹ کے برابر ہوتا ہے۔ انڈے کے استعمال کو13 گرام تک لائیں یعنی ہفتے میں صرف ڈیڑھ انڈا ، اس کے ساتھ ساتھ دودھ سے حاصل ہونے والی غذاؤں کی مقدار بھی محدود کرلیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس متوازن غذا کے ذریعے ہم بڑھتی آبادی کے سبب دنیا کے گھٹتے وسائل پر بوجھ کم کرسکتے ہیں۔

سال 2050 تک ممکنہ طور پر دس ارب تک پہنچنے والی دنیا کی آبادی کا مستقبل کسی حد تک محفوظ بنا یا جاسکتا ہے اور غذائی قلت یا جان لیوا بیماریوں کی وجہ سے قبل از وقت موت کے منہ میں جانے والے ایک کروڑ16 لاکھ افراد کا مستقبل بھی محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

ہڈیوں کا شوربہ موٹاپے اورامراض قلب میں مفید

anees akhtar

Published

on

supe

ہڈیوں اور اس کے ریشوں سے بنا سوپ نہ صرف دل کو قوت دیتا ہے بلکہ کئی طرح کے امراض کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اگر ہڈیوں کو گودے اور اس سے چپکے ہوئے ریشوں سمیت سرکے میں دھیرے دھیرے پکایا جائے تو اس شوربے کے کئی فوائد سامنے آتے ہیں۔ غذائی ماہرین اسے ’ایک نئی کافی‘ قرار دے رہے ہیں جس میں کئی طرح کے غذائی اجزا، معدنیات اور امائنو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔

ہڈیوں کے شوربے یا سوپ میں کولاجِن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس سے جلد ہموار اور خوبصورت ہوتی ہے جبکہ جوڑوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں تاہم کولاجن ہماری جلد تک نہیں پہنچ پاتی کیونکہ وہ نظامِ ہاضمہ میں ٹوٹ پھوٹ کر امائنو ایسڈز میں بدل جاتی ہے۔

دل کے لیے مفید

ماہرین نے یہ نوٹ کیا کہ بھنی ہوئی ہڈیاں غالباً ایسے پروٹین خارج کرتی ہیں جو نظامِ ہضم کے دوران پہلے امائنو ایسڈ اور پھر پیپٹائڈز میں تقسیم ہوجاتے ہیں۔ اس پیچیدہ عمل میں جو پیپٹائڈز ملتے ہیں وہ اصل پروٹین سے قدرے مختلف ہوتے ہیں۔

وینزویلا میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے وابستہ پروفیسر لیٹیسیا موریا کہتی ہیں کہ شوربے کے پیپٹائڈز دل کے لیے مفید ہوتے ہیں اور ان میں موجود تین طرح کے اینزائم (خامرے) ایسے پائے جاتے ہیں جو دل کے پورے نظام کو باقاعدہ بناتے ہیں ۔ مثلاً ایک اینزائم اے سی ای ون ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کی بیماری سے وابستہ سوزش بھی کم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں ہڈیوں کے شوربے میں پائے جانے والے دیگر اہم اجزا ٹائپ ٹو ذیابیطس، شریانوں کی تنگی اور دیگر امراض کو بھی روکتے ہیں۔

Continue Reading

صحت

کینسر کے علاج کا نیا طریقہ دریافت

anees akhtar

Published

on

cancer

ایک ماہ قبل ہی برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جان لیوا مرض کینسر کے علاج کا نیا طریقہ دریافت کرنے میں کامیاب گئے ہیں۔

برطانوی سائنسدانوں نے کہا تھا کہ وہ کینسر کے علاج کے لیے ایک ایسا طریقہ بنانے میں ابتدائی طور پر کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے ذریعے انسان کے اندر ہی عارضی خلیاتی بینک قائم کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ خلیاتی بینک سے ہی خلیات انسانی جسم کے دیگر حصوں میں منتقل کرکے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے اثرات کو ختم کیا جا سکے گا۔

ساتھ ہی ماہرین نے کہا تھا کہ وہ ابھی اس نئے طریقے بنانے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تاہم اب امریکی ماہرین نے بھی کینسر کا ایک نیا مگر برطانوی ماہرین کے طریقے سے ملتا جلتا نیا نظام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق وہ انسانی جسم میں موجود ’ ٹی سیل‘ کے نظام سے ایسے طاقتور سیل حاصل کرکے ان کے ذریعے ہی کینسر کے سیلز کو ختم کرنے کرنے کے نئے طریقے کو بنانے میں کامیاب گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے تحت خود متاثرہ شخص کے جسم میں موجود خون کے سفید خلیات سمیت دیگر طاقتور خلیات کو کینسر کے وائرسز کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس نئے نظام کو بنانے کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس نئے طریقے کو مکمل طور پر بنانے میں کامیاب جائیں گے۔

تاہم ماہرین نے اعتراف کیا کہ کہ طریقہ کینسر سے متاثر ہر شخص کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

ماہرین نے وضاحت کی کہ بعض کینسر کے شکار مریض ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کے خون کے سفید خلیات انتہائی کم اور کمزور ہوتے ہیں، جو کینسر کے وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اس لیے یہ طریقہ کچھ مریضوں کےلیے فائدہ مند نہیں ہوگا۔

ساتھ ہی ماہرین نے امید ظاہر کی کہ اس طریقے پر مسلسل تحقیق کے دوران مزید بہتریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اب بھی ڈاکٹرز اس سے ملتے جلتے طریقے کے ذریعے ہی کچھ مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

تاہم امریکی ماہرین کے دریافت کئے گئے اس نئے طریقے کے بعد زیادہ تر مریضوں کا اسی طریقے کے ذریعے علاج کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین نے اس نئے طریقے کو ’کینسر اسٹیم سیل‘ کا نام دیا ہے جب کہ اسی طرح کے ’اسٹیم سیل تھراپی‘ کے ذریعے ڈاکٹرز دیگر جان لیوا مرضوں کے مریضوں کا علاج بھی کرتے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
kaghan
پاکستان4 منٹ ago

کاغان میں برف باری، سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد

asad qaisar
پاکستان16 منٹ ago

اٹھاریویں ترمیم کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،

nmaz e janaza
پاکستان51 منٹ ago

ساہیوال سانحہ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا

national assambli
پاکستان56 منٹ ago

ساہیوال واقعہ: قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

waseem akram
کھیل1 گھنٹہ ago

وسیم اکرم کا بطورممبرکرکٹ کمیٹی معاوضہ لینے سے انکار

chad israil
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

اسرائیل اورچاڈ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

lindy graham
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کیساتھ مشترکہ ملٹری آپریشن گیم چینجر

kh asif
پاکستان2 گھنٹے ago

چوہدری نثارکی واپسی کا فیصلہ قیادت کرے گی۔خواجہ آصف

alima imran1
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم اورعلیمہ خان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

fazal ur rehman
پاکستان2 گھنٹے ago

حکمرانوں نے پولیس کو’’غنڈہ فورس‘‘ بنادیا،فضل الرحمان

army chief
پاکستان2 گھنٹے ago

مشکلات کے باوجودامن کیلئے بھرپورکردار ادا کیا : آرمی چیف

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

chinese president meet coas qamar javed bajwa
پاکستان3 گھنٹے ago

افغانستان پر پاکستان کی نئی پالیسی۔۔چین شدید ناراض

imran khan with usman buzdaar
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےاستعفیٰ مانگ لیا۔۔۔بریکنگ نیوز

hamid mir1
پاکستان4 گھنٹے ago

حامد میروزیراعلیٰ کے ہاتھ میں گلدستہ دیکھ کرآگ بگولا

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

hamid mir1
پاکستان4 گھنٹے ago

حامد میروزیراعلیٰ کے ہاتھ میں گلدستہ دیکھ کرآگ بگولا

chinese president meet coas qamar javed bajwa
پاکستان3 گھنٹے ago

افغانستان پر پاکستان کی نئی پالیسی۔۔چین شدید ناراض

killd
پاکستان8 گھنٹے ago

ساہیوال مقابلہ؛ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

supe
صحت7 گھنٹے ago

ہڈیوں کا شوربہ موٹاپے اورامراض قلب میں مفید

fwad khan
کھیل7 گھنٹے ago

پی ایس ایل 4؛شائقین نےفواد خان کا گانا مسترد کردیا

shahis khaqan abasi
پاکستان6 گھنٹے ago

مسلم لیگ (ن) نے بھی فوجی عدالتوں کی مخالفت کردی

imran khan with usman buzdaar
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سےاستعفیٰ مانگ لیا۔۔۔بریکنگ نیوز

pakistan vs south afriqa 1st one day
کھیل19 گھنٹے ago

پاکستان نے پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیت لیا

deepica ranveer
شوبز6 گھنٹے ago

دپیکا سے شادی بہت پہلے کرچکاتھا، رنویر سنگھ

pujab police
پاکستان6 گھنٹے ago

گاڑی کالعدم تنظیم کے زیراستعمال رہی، سی ٹی ڈی کا ایک اور مؤقف

ch sarwar
پاکستان5 گھنٹے ago

ساہیوال جیسے واقعات پوری دنیا میں ہوتے ہیں، گورنرپنجاب

fwad ch
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی غلط نکلی تونشان عبرت بنا دیں گے، فواد چوہدری

daal rice
صحت5 گھنٹے ago

دال چاول سے دنیا کو بچایا جاسکتا ہے؟

raja basharat
پاکستان4 گھنٹے ago

متاثرہ فیملی کیلئے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان

niha saharma1
شوبز2 گھنٹے ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز1 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو1 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز1 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز3 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو3 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو3 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز4 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو4 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز5 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو5 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

anopam kher
شوبز5 دن ago

پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

x man dark
ویڈیو6 دن ago

’ایکس مین۔ ڈارک فیونکس‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

miss bala
ویڈیو1 ہفتہ ago

تھرلرفلم’مس بالا‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

dabang 3
ویڈیو1 ہفتہ ago

’دبنگ3 ‘ کی تیاریاں شروع، شوٹنگ کا آغاز اپریل سے ہوگا

مقبول خبریں