Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

صحت

جان بچانے والی غذا جس سےلوگ غافل ہیں

anees akhtar

Published

on

foods

اگر ڈاکٹر آپ کو انتہائی سستی، ادویاتی اثرات سے بھرپور اور جان بچانے والی غذا کھانے کو کہیں تو یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو یاد رکھیے کہ یہ غذا ریشہ یا فائبر کہلاتی ہے جو دل کے امراض، فالج، بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کو روکنے میں لاثانی ہے۔

حال ہی میں فائبر اور کولیسٹرول کے درمیان ایک رابطہ دریافت ہوا ہے اور یوں فائبر خون میں کولیسٹرول کو بھی نارمل رکھتا ہے۔ اگرچہ فائبر کو صرف قبض کے لیے تجویز کیا جاتا ہے جو درست نہیں اگر ہزاروں نہیں تو سیکڑوں تحقیقات اور مطالعوں سے فائبر کی اہمیت دنیا پر واضح ہوچکی ہے۔ ماہرین روزانہ 25 سے 30 گرام فائبر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

بعض لوگ کیلے کو فائبر کا اہم ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن 120 گرام وزنی کیلے میں فائبر کی صرف 3 سے 4 گرام مقدار ہوتی ہے۔ اسی بنا پر دنیا کی 90 فیصد آبادی فائبر استعمال نہیں کررہی۔

فائبر والی غذائیں

کئی پھل اور سبزیوں، مکمل اناج (ہول گرین) ، پاستا، پھلیوں، چنوں، بیجوں اور گری دار میووں (بادام، اخروٹ، پستہ وغیرہ) میں اس کی بلند مقدار پائی جاتی ہے۔

25 سے 30 گرام فائبر کی تلاش

نصف کپ جو یا دلیے میں 9 گرام، دو ویٹا بکس میں 3 گرام، براؤن بریڈ میں 2 گرام، دالوں والے ایک کپ میں 4 گرام، چھلکا سمیت ایک آلو میں 2 گرام، ایک گاجر میں 1 گرام  اور چھوٹے سیب میں 4 گرام فائبر پائی جاتی ہے۔ اسی بنا پر ضروری ہے کہ فائبر یا ریشوں کو ناشتے میں استعمال کیا جائے اور دن کے باقی حصوں میں بھی اسے غذا کا حصہ بنایا جائے۔

فائبر کے فوائد

185 مطالعوں اور 58 طبی ٹیسٹ سے فائبر کی اہمیت سامنے آئی ہے اور اس کی تفصیلات حال ہی میں معروف امریکی طبی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر 1000 افراد کو 15 گرام (کم ترین فائبر) سے 25 سے 29 گرام فائبر(زیادہ فائبر) کی جانب لایا جائے تو اس سے 6 افراد کو دل کے امراض اور 13 افراد کو قبل ازوقت موت سے بچایا جاسکتا ہے۔

فائبر آنتوں میں رہنے والے لاکھوں اقسام کے بیکٹیریا کی خوراک ہوتی ہے۔ بیکٹیریا اس کے ردِ عمل میں مفید کیمیکلز خارج کرتے ہیں جس کے پورے جسم پر وہ تمام اثرات مرتب ہوتے ہیں جن کا ہم ذکر کرچکے ہیں۔

صحت

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

anees akhtar

Published

on

ذائقے اور لذت سے بھرپور پھل اسٹرابیری سب ہی کے من کو بھاتا ہے اوریہ پھل گوجرانوالا کے نواحی علاقے سادھوکی میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے ۔

لال لال رس بھری ذائقے میں کٹھی میٹھی بچوں اور بڑوں سب کی پسند اسٹرابری کے پودے کو سوات سے لاکر گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں میں وسیع رقبے پر کاشت کیا جاتا ہے پودے کی کاشت پر آنے والی لاگت عام فصل کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے پودے کو محفوظ رکھنے کے لئے زمین کی سطح پر پلاسٹک شیٹ بھی بچھائی جاتی ہے ۔

تین ماہ کی سخت محنت کے بعد موسم بہار کے خوبصورت موسم میں یہ پھل پک کر کھیتوں سے منڈیوں میں جانے کے لئے تیار ہوجاتا ہے ۔

کاشتکاروںکا کہنا ہے کہ زمین پر کاشت ہونے والے اس نرم و نازک پھل کو خواتین کی مدد سے توڑ کر پلاسٹک کی ٹوکریوں میں ڈال کر چھانٹی کے بعد پیک کر کے منڈی میں بھیج دیا جاتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ پھل جلد اور امراض قلب کے لئے بہت مفید ہے۔

گزشتہ سالوں میں مقامی سطح پر اسٹرابری کی کاشت میں اضافہ ہوا ہے جس سے مارکیٹ میں اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے لیکن مناسب پیکنگ نہ ہونے کے باعث بیرون ملک ڈیمانڈ کے باوجود اسٹرابری صرف مقامی منڈیوں تک ہی پہنچ پاتی ہے۔

لال لال رس بھری اسڑابری نہ صرف کھانے میں خوش ذائقہ ہے بلکہ امراض قلب اور جلد کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

Continue Reading

صحت

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

anees akhtar

Published

on

amrood

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اپنا بلڈ پریشر قابو میں رکھنے کے لیے دواؤں کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم کچھ غذائیں بھی یہ کام سر انجام دیتی ہیں۔

انہی میں سے ایک امرود بھی ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ امرود بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید اور مؤثر ہے۔

سرد تر مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے، امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیئم بھی پایا جاتا ہے، جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں امرود میں کئی طرح کے وٹامن موجود ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ امرود دل کی بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔

ماہرین کے مطابق امرود جلد کی حفاظت بھی کرتا ہے جبکہ ہاضمہ بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

Continue Reading

صحت

بھاپ اُڑاتی تیزگرم چائے کینسرکا سبب ، ہوشربا انکشاف

anees akhtar

Published

on

hotest tea

محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بھاپ اُڑاتی گرما گرم چائے پینے کے عادی افراد غذا کی نالی کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

امریکن کینسر سوسائٹی نے سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف کینسر‘ میں شائع ہونے والی اپنی تحقیقی رپورٹ میں 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے کے 2 کپ پینے والے افراد کے غذا کی نالی کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی 65 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے باز رہنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تحقیقی مقالوں میں تیز گرم چائے اور کینسر کے درمیان تعلق کا تذکرہ کیا جاچکا ہے تاہم پہلی بار اُس خطرناک درجہ حرارت کا تعین کیا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہےجو کہ 60 سینٹی گریڈ ہے۔

یہ تحقیقی مقالہ تہران یونیورسٹی برائے طبی سائنس کی مدد سے ایران میں مکمل کیا گیا ہے جہاں امریکا میں کئی گنا زیادہ درجہ حرارت والی چائے پینے کا رجحان عام ہے۔ سائنس دانوں نے 2004 سے 2017 کے درمیان 50 ہزار ایرانیوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

تحقیق میں 40 سے 45 سال کی عمر کے 50 ہزار افراد کو رکھا گیا تھا، مطالعے کے دوران خوراک کی نالی (ایسوفیگس) کے کینسر کے 317 نئے کیس سامنے آئے۔ ان افراد میں بار بار تیز گرم چائے پینے سے غذا کی نالی میں خراشیں پڑ جاتی ہیں اور زخم گہرا ہوتے ہوتے کینسر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

سائنس دانوں نے تجویز دی ہے کہ روزانہ 700 ملی لیٹر سے زیادہ اور 60 سینٹی گریڈ تک گرم چائے پینے سے اجتناب برتیں کیوں کہ اس مقدار اور درجہ حرارت کی چائے پینے والوں میں 90 فیصد تک کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
mehwish hayat
شوبز2 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل5 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان11 منٹ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان11 منٹ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو18 منٹ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان20 منٹ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان21 منٹ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان27 منٹ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان35 منٹ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان43 منٹ ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان46 منٹ ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

aalia,deepica,ranbhir
شوبز51 منٹ ago

فلم فیئرایوارڈز:محبتوں کا کھلےعام اظہار، راضی” اور”پدماوت” نےمیدان مارلیا”

president of pakistan dr arif alvi
پاکستان53 منٹ ago

چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح: صدر

shahbaz sharif
پاکستان1 گھنٹہ ago

شہباز شریف کا نواز شریف کی صحت پر تشویشناک بیان

hindu girl
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام قبول کرنے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع مگر کیوں؟

nawaz maryam and captain
پاکستان6 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل22 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل20 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

asif ghafoor
پاکستان9 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

superem court
پاکستان6 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

blal ashraf mahira
شوبز22 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل6 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل21 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان21 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

fazal ur rehman
پاکستان24 گھنٹے ago

حکومت نے سات ماہ میں ہر روزقرضہ لیا

صحت6 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان7 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان7 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

مقبول خبریں