آج کا دن کیسا گزرے گا، کھوج نیوز کی کھوج

جدی
آج اگر آپ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ انٹرویوز،تعلیمی امتحانات اورکیریئر میں کامیابی کی صورت میں کرنا چاہیں گے تو با آسانی کر سکیں گے۔آج چاندکے متحرک ہونے کی وجہ سے ہرکام میں عملیت کامظاہرہ ضروری ہو گا۔آپ بہترجانتے ہیں کہ کس کی اہمیت کیا ہے اور کس چیز کی حقیقت کیا ہے؟جب بھی آپ آسانی سے آگے بڑھ کر کچھ کرناچاہیں گے توآپ کوکوئی مشکل نہ ہوگی۔آپ کے لئے بہت زیادہ خوشی کاموقع ہوسکتاہے جب آپ کے پاس معلومات کی فراوانی ہو اور اسمیں مزیداضافہ ہوتا رہے اوراس سے بھی بڑھ کرجب آپ ان معلومات کاعملی مظاہرہ کریں تو اس کے بعدآپ کے لئے منزل کاحصول کچھ زیادہ مشکل نہ ہوگا۔

دلو
آج آپ کواپنے معمولات ا نجا م دینے میں خاصی مشکل پیش آسکتی ہے اور خاص کراسوقت صورتحال گھمبیرہوسکتی ہے جب دوسروں کی آپ سے وابستہ توقعات بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہوں گی اوروہ آس لگائے بیٹھے ہوں گے کہ آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اورساکھ کی وجہ سے ان کے مسائل کوباآسانی حل کرسکیں گے۔اگرآپ حقیقت پردھیان دیں اورسچ کواپنائیں تووقتی مشکل ضرورہوگی مگرطویل المدتی مسائل آپ کے لئے غیراہم ہوجائیں گے اورآپ بالکل مطمئن ہو سکیں گے اورپریشانیوں سے جان چھڑاسکیں گے مگربات صرف سچ کواختیارکرنیکی ہے اس لئے آپ کونئے حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا بہت ضروری ہو گا۔

حوت
آج آپ کی خوشیوں اورکامیابیوں کے درمیان بڑی رکاوٹ صرف اورصرف آپ کی اپنی منفی سوچیں ہیں جن کی وجہ سے آپ کو بہت سے مشکل حالات کانہ صرف سامنا کرناہوگابلکہ کچھ مشکل فیصلے بھی کرنے ضروری ہوں گے۔ویسے توگولی ہرانسان میں سے گزرسکتی ہے مگرجب بات ذاتی دشمنی تک پہنچ جائے توپھراحتیاط ضروری ہوجاتی ہے۔آج ایک نیا اورمسائل سے بھراہوادن آپ کے سامنے ہے اوراس کے مطابق اپنی مرضی کرنایامرضی کے نتائج حاصل کرنامشکل ہو سکتے ہیں مگراس کایہ مطلب نہیں ہے کہ یہ سب کچھ پاگل پن ہے۔ویسے بھی اگر آپ کی بات سچ مان لی جائے تو پھر تو سارے کا سارا نظام ہی بدنا مجبوری بن جائے گا۔

حمل
آج آپ اپنے تحفظات کااظہارکسی سے بھی کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ خودکوزندہ رکھنے اورہر حال میں اپنے مقصدکوحاصل کرنے کی لگن آپ کوبہت آگے لیجا سکے گی لہذاسوچ سمجھ کرقدم اٹھائیں ورنہ موقعہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔آج آپ کے لئے یہ فیصلہ کرنا دشوار ہو سکتا ہے کہ آپ اصل میں کرنا کیا چاہتے ہیں؟یقینی طورپر آپ کو اپنی منزل سامنے دکھائی دے رہی ہے جس کے لئے آپ بہت زیادہ جذباتی ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر چنددنوں بعد دوبارہ سے کسی تحریک کے زیراثر نئی ہلچل پیداہو سکتی ہے مگربدقسمتی سے آپ کے اندرموجودخوف کسی نہ کسی صورت میں اپنے ہونے کا احساس دلا کر آپ کی رفتاراوراستعداد کوکم کرنے کاباعث بن جاتاہے۔

ثور
آج اپنے آپ کودوسروں سے فاصلے پررکھ کرہی آگے بڑھنے کے جوش اورجذبے کوبہترطریقے سے استعمال کرسکیں گے۔اگرآپ کچھ ضروری کام سرانجام دینے کی کوشش کریں گے تواسمیں کامیابی توہرطریقے سے ممکن ہوسکتی ہے مگراس کیلئے آپکوحالات کے دباو?اوراپنے ممکنہ مالی نقصان کی پرواہ کئے بغیرعملی اقدامات کرنے ہونگے۔ کئی ایک افرادآپکی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں اپنی اصلیت ظاہرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے آپکے دل سے وہم اورخدشات ختم ہوکے رہ جائیں گے اوریہ اس صورت میں اور بھی ضروری ہو جاتا ہے جب آپ اپنے مقاصد کے حصول میں پوری توجہ اور لگن سے آگے بڑہنے کی کوشش کر رہے ہونگے۔

جواز
آج اپنی خواہشات کواسقدرنہ بڑھائیں کہ کچھ بھی آپ کے بس میں نہ رہے اور آپ انتشار کا شکار ہو جائیں کیونکہ ایسی صورت میں آپ کے مخالفین کی بات سچ ثابت ہوجائے گی کہ آپ بہت بے صبرے اور جلد باز ہیں۔اس کے علاوہ دوسروں کواس بات کاموقع مت دیں کہ وہ آپ کے ارادوں کوبھانپ کرمقابلتاکوئی اورحکمت عملی اختیارکرکے آپکوپورے منظرسے ہی دورہٹادیں اگر ایسا کچھ بھی ہوا تو آپ کیلئے واپس اپنا مقام حاصل کر لینا بہت مشکل کام ہو گا۔ا س سے قبل کہ آپ اپنی حدودسے تجاوزکریں اورکسی بھی طرح کی غلطی کرگزریں اپنے آپکواپنی سوچوں بھری سرگرمیوں سے دور ہٹا لیں اور اپنے جذبات کوقابومیں کرنیکی کوشش کریں۔

سرطان
آج آپ کو اپنے اندرموجودتضادات کی وجہ سے کچھ پریشانی ہو سکتی ہے۔آپ کو بھرپورکوشش کرکے اپنے نظریات کا نفاذ کرنا ہوگا جبکہ ہرحال میں عمل کی راہ اختیار کر کے انہیں باری باری زیرعمل بھی لاناہو گا تاکہ ہرطرح کاشک اوروہم دور ہوسکے اورکسی بھی طرح کے خدشات آپ کوپریشان نہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ اپنے رویے کوبہتربناکر اپنے سارے مخالفوں کا دل جیت سکتے ہیں۔دوسروں کے لئے بہترسے بہتر راہ اپنانے اورعملی اقدامات کرنے کی وجہ سے آپ کی عزت میں تواضافہ ممکن ہو سکتاہے مگر مخالفین کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے جاری منصوبوں میں کئی ایک چیلنج سامنے آسکتے ہیں۔

اسد
آج آپ کو اپنے اندرموجودتضادات کی وجہ سے کچھ پریشانی ہو سکتی ہے۔آپ کو بھرپورکوشش کرکے اپنے نظریات کا نفاذ کرنا ہوگا جبکہ ہرحال میں عمل کی راہ اختیار کر کے انہیں باری باری زیرعمل بھی لاناہو گا تاکہ ہرطرح کاشک اوروہم دور ہوسکے اورکسی بھی طرح کے خدشات آپ کوپریشان نہ کرسکیں۔ اس کے علاوہ اپنے رویے کوبہتربناکر اپنے سارے مخالفوں کا دل جیت سکتے ہیں۔دوسروں کے لئے بہترسے بہتر راہ اپنانے اورعملی اقدامات کرنے کی وجہ سے آپ کی عزت میں تواضافہ ممکن ہو سکتاہے مگر مخالفین کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے جاری منصوبوں میں کئی ایک چیلنج سامنے آسکتے ہیں۔

سنبلہ
آج آپ کواپنے لائف پارٹنرسے مذاق کرتے وقت بھی محتاط رویہ اختیارکرنا ہوگا ورنہ آپ کولینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔بہت سے لوگ آپ کے بارے میں جذبا تی رویے کا شکار ہو چکے ہیں اورآپکو اپنے ساتھ ملاناچاہ رہے ہیں جبکہ آپ نے کبھی اس رخ کے بارے میں سوچاہی نہیں ہے۔اجتماعی مفادکے بارے میں اپنے خیالات و نظریات کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرتے وقت حددرجہ احتیاط ضروری ہے۔بہت سے نئے منصوبے بہترین شکل میں آپ کے سامنے آ سکیں گے۔جبکہ آپ کے پہلے سے جاری اکثر منصوبے ابھی تک نامکمل ہیں بہترتویہ ہے کہ پہلے انہیں مکمل کریں اوراس کے بعد ہی نئے پروگرا م شر وع کرنے کا سوچیں۔

میزان
آج آپ کو یہ بات سمجھ میں آ جائے گی کہ مشاورت ایک بہترین عمل ہے اور اسکے فوائد سے انکار ممکن ہی نہیں مگرروحانیت کے زیراثرآپ صرف اللہ ہی پربھروسہ کرکے اپنی منزل کی جانب مزیدآگے بڑھ سکیں گے لیکن یہ کام آپ کواپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بعدکرناہے۔لین دین کے معاملات آپ کے لئے خاص اہمیت کے حامل ثابت ہونگے۔آہستہ خرامی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں آپ کے بہت سے معاملات ٹھیک ہوتے جارہے ہیں مگرآج جس جذباتی مسئلے پرآپ پریشان ہوسکتے ہیں اسکاخاص تعلق آپ کے دل سے ہے اوریہ توصدیوں پرانی بات ہے کہ دل اوردماغ ایک ساتھ نہیں چل سکتے مگرآپکو یہی ناممکن کام ممکن بناناہے۔

عقرب
آج کے دن میں آپ کوئی خاص بات نہیں نظرآئے گی کیونکہ جب بھی آپ اپنے کام کے بارے میں سستی یالاپرواہی کے رویے کے عادی ہوں گے توپھرآگے بڑھنے کیلئے آپکونہ صرف ذمہ داریاں نبھاناضروری ہونگی بلکہ اپنامعمول کاکام بھی وقت مقررہ پرختم کرنالازمی ہوگاتاکہ اپنے خوابوں کی تعبیرباآسانی حاصل کرسکیں۔کسی سفر کے دوران ٹریفک میں الجھاؤیاحادثاتی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔یقینی طورپرآج کادن آسان یاخوشگوارنہیں ہوگاکیونکہ ذراسی نظرچوک جانے سے مالی نقصان ہوسکتا ہے اوراگرآپ تعلیمی میدان میں موجودہیں تواپنی کارکردگی سے مطمئن نہ ہوں گے اس لئے کوشش کرکے آگے بڑہنے کی تیاری جاری رکھیں۔

قوس
آج اگر اپنے آپ کو موجودہ زندگی میں آرام اورپرسکون ماحول دینا چاہتے ہیں توہرممکن طریقے سے سامنے آنے والے مواقع کواپنے فوائدکے حصول کیلئے استعمال کریں اورکسی بھی صورت کوئی موقع ضائع نہ کریں۔اپنی کارکردگی بہتربنانے کے لئے خاص کوششیں کرنے کی ضرورت ہے مگراسمیں بھی ذاتی اعتمادکوبحال کرنے کے لئے کچھ بنیادی ا قدامات کرنے انتہائی ضروری ہوں گے تاکہ ماضی میں ضائع ہونے والے مواقع دوبارہ ہاتھ سے نکل نہ جائیں۔اپنے مزاج میں پیداہونے والی سختی کواسقدرنمایاں مت ہونے دیں کہ سب ہی کوعلم ہوجائے۔اگر ایسا ہوا توآپ کے بارے میں مختلف قسم کی چہہ میگوئیاں شروع ہوجائیں گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept