بس تھوڑا سا انتظار

اداکارہ اشنا شاہ ماڈل شہزاد نور کے ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں مصروف ہیں جس کے بارے میں وہ نہایت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بے صبری سے اس کے آوٹ ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔ اشنا شاہ نے اس پراجیکٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات بھر شوٹنگ میں مصروف رہی ہیں اور شہزاد نور سے ملاقات ایک شاندار تجربہ ہے۔