شادی شدہ افراد کے لئے ’خاص‘ ڈرامہ

دانش نواز کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل’خاص‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ دوسری طرف اس کی پرموشن بھی جاری ہے۔اس سیریل کے ذریعے ناظرین کافی عرصہ بعد صنم بلوچ کو کسی ڈرامے میں دیکھ سکیں گے جن کے ساتھ علی رحمٰن خان،بہروز سبزواری،دانش وکیل،خالد انعم،لیلیٰ زبیری اورانعم گوہر سمیت بہت سے دیگر فنکاروں نے کام کیا ہے۔

اس بارے میں دانش نواز کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ خاص طور پر شوہروں کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔تمام بیویوں کو چاہیئے کہ وہ یہ ڈرامہ اپنے شوہروں کو ضرور دکھائیں۔

ڈرامے میں صنم بلوچ اور علی رحمٰن نے میاں بیوی کا کردار کیا ہے جس کی پہلی قسط آج رات نشر کی جائے گی۔

You might also like