گانا سننا ہے تو پہلے شاپنگ کرو

رفیع پیر مسٹک میوزک صوفی فیسٹیول کل سے لاہور کے پیکجز مال میں شروع ہوگا جس میں ملک کے نامور فنکار آواز کا جادو جگائیں گے جن میں عابدہ پروین ،شفت امانت علی خان اور حدیقہ کیانی قابل ذکر ہیں۔ جبکہ دیگر گلوکاروں میں سائیں ظہور، میاں میری قوال،فرید ایاز اینڈ ابو محمد قوال سمیت کئی اور نام بھی شامل ہیں۔ اس پروگرام میں شرکت کے لئے پیکجز مال سے پانچ ہزار روپے کی شاپنگ کرنا ضروری ہے جس کے بعد انٹری ٹکٹ جاری کی جائے گی۔

میوزک فیسٹیول تین دن جاری رہے گا۔