Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انسٹاگرام

پہلی کامیابی کے بعد نیا منصوبہ

Avatar

Published

on

اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ویڈیو لاگنگ شروع کرنے کا بھی ارادہ کررہی ہیں۔اریبہ اپنے ویڈیو لاگز میں مداحوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی سے آگاہ کریں گی، جبکہ ایسا کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ مشہور شخصیات بھی عام لوگوں کی طرح ہی زندگی گزارتی ہیں۔

اس ہی حوالے سے بات کرتے ہوئے اریبہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں لوگ سمجھتے ہیں کہ مشہور شخصیات انسان نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم عام لوگوں کی طرح زندگی نہیں گزارتے، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی نئی تصویر سامنے آتی ہے یا کسی کے حوالے سے کوئی افواہ سامنے آتی ہے تو لوگ اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، میں اس عمل کو ختم کرنا چاہتی ہوں‘۔اس ہی حوالے سے اریبہ حبیب نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا ہے، جس پر انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کردی۔اس ویڈیو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے فالوورز کو اپنی زندگی کا ایک دن یا پھر شوٹنگ کے دوران کا وقت دکھائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں لوگوں کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہم بھی ان کی طرح کسی کی بیٹی، بہن، رشتہ دار ہیں، ہمارے بھی دوست ہیں، ہم بھی اسکول اور یونیورسٹی جاچکے ہیں، ہم بھی باہر جاکر کھانا کھانا پسند کرتے ہیں، ہم بھی سستے کپڑے خریدتے ہیں، ہمیں بھی ایک بجٹ کے اندر اپنا گھر چلانا ہوتا ہے، ہمارے پاس ہمیشہ بہت پیسے نہیں ہوتے‘۔اداکارہ کے مطابق ’جب ہم اپنے مداحوں کو خود دکھائیں گے کہ ہم اپنے گھروں میں کھانا بناتے ہیں، اپنے گھروں کی صفائی بھی کرتے ہیں، تب ہی وہ ہمیں انسان سمجھنا بھی شروع کردیں گے، ساتھ ساتھ میں اپنی ویڈیوز میں میک اپ ٹپس بھی دوں گی‘۔

انسٹاگرام

ہم دل دے چکے صنم

Avatar

Published

on

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی پہلی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس ان کے دل میں بستے ہیں۔

 ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان نے جب مہوش حیات سے ان کی پہلی محبت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ سائنس فکشن فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی اداکار کینو ریوس پر فدا ہیں اور کینو ریوس ہی ان کی پہلی محبت ہیں۔ اس شو میں مہوش حیات کے ساتھ اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی موجود تھے جب ان سے یہ ہی سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیاکہ پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ان کی پہلی محبت تھیں۔ انہوں نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ 8 سال کی عمرمیں وہ اپنی والدہ کے ساتھ ایک فلم کے سیٹ پرگئے تھے جہاں بابرہ شریف بھی موجود تھیں۔ وہ بابرہ شریف کے برابرمیں بیٹھ گئے اور ضد کی کہ میں آج  آپ سے شادی کرکے ہی رہوں گا۔

Continue Reading

انسٹاگرام

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

Avatar

Published

on

ڈرامہ سیریل’گھر کی گھر میں‘ کی ریکارڈنگ ان دنوں اسلام آباد میں تسلسل سے جاری ہے جسے معراج الدین پروڈیوس کررہے ہیں اوراس کے ڈائریکٹر محفوظ قریشی،رائٹرسمیرہ چوہدری ڈی او پی مزمل،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرانجم،پراجیکٹ ہیڈ نوشین،میک اپ شاہد چٹا،لائن پروڈیوسر خلیل نور اور کاسٹ میں عمران بخاری، آغا علی خالد بٹ،لیلیٰ زبیری،قوی خان،نرگس رشید،اضحیٰ ملک،عباس اشرف اور زرنش خان شامل ہیں۔

عمران بخاری اس سیریل میں سیکنڈ لیڈ کررہے ہیں جن کے والدین کا کردار خالد بٹ اور لیلیٰ زبیری کررہے ہیں۔ زرنش خان عمران بخاری کی بہن کا کردار کررہی ہیں۔ اس فیملی کا تعلق گاوں سے ہے جبکہ دوسری طرف ایک ماڈرن فیملی ہے جس میں آغا علی سمیت بہت سے افراد شامل ہیں۔اس سیریل میں وٹہ سٹہ کی شادی،دیہی کلچر اور تعلیم کی اہمیت سمیت بہت سے اہم مسائل کی عکاسی کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئےعمران بخاری نے بتایا کہ وہ اس قسم کا کردار پہلی بار کررہے ہیں جس میں ناظرین انہیں گاوں کے ایک گھبرو جوان کے روپ میں دیکھیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی با مقصد ہے جس کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن اور پروڈکشن بھی بہترین ہے۔

Continue Reading

انسٹاگرام

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

Avatar

Published

on

ahsan khan

اداکار احسن خان کا نیا ڈرامہ’شاہ رخ کی سالیاں‘ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جس میں ناظرین انہیں کامیڈی رول میں دیکھیں گے۔

احسن خان ملک کے مقبول ترین اور ورسٹائل اداکار ہیں جو ہرقسم کا کردار بخوبی ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لین اس بار وہ ایک بالکل مختلف روپ میں سامنے آرہے ہیں۔اسی سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے’کھوج‘ کو بتایا کہ ان دنوں میں ڈائریکٹر مظہر معین کے ساتھ’شاہ رخ کی سالیاں‘ میں کام کررہا ہوں۔

 ڈاکٹر یونس بٹ کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں میرے ساتھ جاوید شیخ، ریحان شیخ، رمشا خان، حنابیات، صبا فیصل اور حنا دل پزیر جلوہ گر ہوں گی۔ان کا کہنا ہے کہ سیونتھ اسکائی کے عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے کمال کی پروڈکشن کی ہے۔ ناظرین ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، ڈراما رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ میں نے اڈاری میں مختلف رول کرکے ناظرین کے دل جیتے تھے۔ اب مجھے ناظرین نئے روپ میں دیکھیں گے۔ فن کار کو وراسٹائل ہونا چاہیے۔

احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ رول چاہے مزاحیہ یا المیہ اسے پرفارم اتنا ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہر کردار کی کیمسٹری دوسرے سے مختلف ہوتی ہے۔ میں اپنے اس نئے پراجیکٹ بارے بہت پرجوش ہوں جو ہر انسان کے چہرے پر مسکراہٹیں بھکیرے گا۔

ناظرین یہ ڈرامہ جلد ہی جیو انٹرٹینمنٹ پر دیکھ سکیں گے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انسٹاگرام3 منٹ ago

ہم دل دے چکے صنم

شوبز14 منٹ ago

قومی موسیقی میلے کا آغاز

پاکستان22 منٹ ago

آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

پاکستان26 منٹ ago

پاکستان کا ایران سے احتجاج

پاکستان31 منٹ ago

آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

پاکستان35 منٹ ago

عمران نے جو کیا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

پاکستان41 منٹ ago

تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان13 گھنٹے ago

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے: سید صمصام بخاری

پاکستان13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا، جلد ڈوبنے والی ہے:شیراعظم

پاکستان13 گھنٹے ago

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر

پاکستان13 گھنٹے ago

طوفانی ہوائیں، لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد 24 ہوگئی

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

سوسالہ جرمن خاتون بلدیاتی انتخابات کی امیدوار منتخب

صحت14 گھنٹے ago

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

مالی کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

پاکستان24 گھنٹے ago

پنجاب میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

ministers
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیروں کوعہدے سے ہٹانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان24 گھنٹے ago

تیل نکل آیا۔۔ لیکن کس جگہ سے

chaudhry gullam sarwar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی حکومت کو کرارا جواب

khursheed shah
پاکستان22 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا ایک بار پھر حکومت کی طرف جھکاؤ

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

ارفع فریال کی پہلی’ضد‘

ahsan khan
انسٹاگرام23 گھنٹے ago

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

imran khan1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزراء کی چھٹی، وزیراعظم بے خبر، ہوشرباء انکشاف

asif raza
شوبز20 گھنٹے ago

آصف رضا میر کی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

jamla1
شوبز15 گھنٹے ago

پاکستانی نژادامریکی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی نشانے پر

new list of cabinent
پاکستان22 گھنٹے ago

کابینہ ڈویژن کی نئی لسٹ، اسدعمراورعامر کیانی بدستورعہدوں پر براجمان

انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

ایک خراب فون کی جگہ 10 نئے فونز مل گئے

شوبز16 گھنٹے ago

اداکارشان کی بالی ووڈ کنگ خان کو نصیحت

falsa
صحت20 گھنٹے ago

فالسے کے حیران کُن فوائد منظرعام پرآگئے

ویڈیو16 گھنٹے ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو2 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو2 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی2 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو3 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو4 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز4 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز4 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو4 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو5 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو6 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو6 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

film
ویڈیو7 دن ago

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری

ویڈیو1 ہفتہ ago

ایکشن سے بھرپورفلم "اینا”کا پہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں