عائشہ عمر نے بڑی خوشخبری سنائی

Avatar Ashfaq Hussain , اپریل 20, 2019

اداکارہ عائشہ عمر بہت جلد ٹی وی پر واپس آرہی ہیں۔ذاتی وجوہات کی بناپرعائشہ عمر نے کافی عرصے سے ٹی وی پر کام نہیں کیا بلکہ وہ فلموں اور فیشن انڈسٹری میں مصروف تھیں لیکن اب انہوں نے پرستاروں کو خوشخبری سنائی ہے کہ نہ صرف وہ ٹی وی پر واپس آرہی ہیں بلکہ مقبول کردار’خوبصورت‘ کے روپ میں ہی واپس آرہی ہیں کیونکہ مقبول ترین سٹ کام’بلبلے‘ کا سیزن ٹو تیاری کے مراحل میں ہیں۔

یاد رہے کہ’بلبلے‘2009 میں اے آر وائی سے شروع ہوا تھا جس میں عائشہ عمر،محمود اسلم ،نبیل ظفراور حنا دلپزیر کے کرداروں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی تاہم 2017 میں اس وقت اسے بند کردیا گیا جب نبیل اے آر وائی چھوڑ کر بول ٹی وی میں چلے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چینل نے ایک بار پھر پرانی کاسٹ اکٹھی کرلی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.