ایمان علی کی چھوٹی بہن نے لو میرج کرلی (Exclusive)

Avatar Ashfaq Hussain , اپریل 22, 2019

اداکارہ ایمان علی کی چھوٹی بہن راحمہ علی نے بھی لو میرج کرلی ہے۔ راحمہ علی کی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سبطین خالد سے ہوئی ہے جن کے ساتھ ان کی دوستی کئی سال سے ہے اور اس سے پہلے ایک بار ان کی منگنی بھی ہوئی تھی تاہم دو سال قبل ان کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ دونوں کا نکاح سادگی سے جامعہ مسجد بحریہ ٹاون لاہور میں ہوا جبکہ استقبالیہ بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاوس پر دیا گیا جس میں دونوں کے قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سبطین ایک ریٹائرڈ سرکاری آفیسر کا بیٹا ہے جس کی ملکیت کافی دولت،گھر اور پلاٹ ہیں جبکہ سبطین کو گلوکاری کا شوق بھی ہے۔ دونوں کی دوستی میں کئی اتار چڑھاو آتے رہے لیکن آخر کار انہوں نے شادی کر ہی لی۔ واضح رہے کہ راحمہ علی، عابد اور حمیرا چوہدری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنہوں نے کیریر کا آغاز اداکاری سے کیا لیکن بعد ازاں وہ گلوکاری اور فوٹوگرافی کی طرف چلی گئیں۔

یاد رہے کہ راحمہ علی کی بڑی ایمان علی نے بھی چند ماہ قبل دھوم دھام سے لو میرج کی تھی۔

View this post on Instagram

Married! 😳 19-04-19

A post shared by Rahma Ali (@rahmaaliofficial) on

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.