رو ک سکو تو روک لو

اداکار متھیرا نے ایک بار سوشل میڈیا پر ایسا ’دھماکہ‘ کیا ہے کہ اس کی گونج دور دور تک سنائی دے رہی ہے۔متیھرا کا شمار سوشل میڈیا پر سب سے متحرک فنکاروں میں ہوتا ہے جو لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیاں شیئر کرتی ہیں لیکن جب سے انہوں نے طلاق لی ہے وہ ماضی کی نسبت زیادہ بولڈ انداز میں کام کررہی ہیں۔ ان کے کئی انتہائی بولڈ شوٹ منظر عام پر آچکے ہیں جبکہ اب بھی وہ اکثر اوقات اپنی ایسی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں کہ صارفین کے لئے اپنے جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔گزشتہ روز بھی متھیرا نے اپنی ایک ایسی ہی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے جسم کے خاص حصے پر بنائے گئے نئے ٹیٹو کی نمائش کی ہے۔ اس پوسٹ پر جہاں بہت سے لوگ ان کی تعریفیں کررہے ہیں وہیں انہیں گالیاں بھی سننے کو مل رہی ہیں تاہم اس بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں ایسا کرنے سے روک نہیں سکتا کیونکہ یہ ان کی زندگی ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept