عائزہ خان کا اہم فیصلہ،لاکھوں دل ٹوٹ گئے

سوشل میڈیا وقت کی ضرورت ہے جس کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے لیکن ہمارے فنکار سوشل میڈیا پر زیادہ ہی وقت گزارتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے انہیں پرستاروں کے قریب رہنے اور ان سے براہ راست بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے لیکن بعض اوقات لوگوں کے منفی کمنٹس انہیں بہت تکلیف بھی دیتے ہیں اور بیشتر فنکاروں کواکثر ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عائزہ خان کا شمار بھی سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے والے فنکاروں میں ہوتا ہے لیکن اب انہوں نے اچانک ایسا فیصلہ کیا ہے جس سے ان پر پرستار بہت دکھی ہیں کیونکہ عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پرائیویٹ کرلیا ہے۔اس بارے میں ان کے دل کی صورت حال ان کے اس فقرے
“Sometimes knocking the door is 
important to enter someone’s life.’’

سے لگائی جاسکتی ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔ یہ امر قبل ذکر ہے کہ انسٹاگرام پر عائزہ خان کے 1۔3 ملین فالورز تھے۔

You might also like