راکھی کے دل میں پاکستان کی محبت جاگ اٹھی

WebDesk3 WebDesk3 , مئی 09, 2019

تنازعات کی ملکہ راکھی ساونت کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے۔

راکھی ساونت ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازع کا شکاررہتی ہیں اور اب انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویرشیئرکی ہےجس نےسوشل میڈیا پرطوفان مچا دیا ہے اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر راکھی ساونت پاکستانی جھنڈے کے ساتھ کیا کررہی ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ راکھی بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف میدان میں آگئی ہیں اورپاکستان اورپاکستانی فنکاروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے انہوں نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرائی ہے تاہم راکھی نے اپنے مداحوں کے ذہنوں میں کلبلاتے سوالوں کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے۔

راکھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’’دھارا370‘‘میں کام کررہی ہیں ہیں جس میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردارنبھارہی ہیں۔ یہ بھی فلم کا سین ہے جس میں پاکستانی اورکشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔

راکھی ساونت نے ایک اور ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی ملک و قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور بچوں سے جہاد کرواتے ہیں، ہرملک میں کوئی نہ کوئی برا ہوتا ہی ہے۔ میں پاکستان کی اورپاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.