’بے شرم‘۔۔۔ کچھ تو خیال کرو

اداکارہ غنا علی کو اپنے نئے شوٹ کی وجہ سے شائقین کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔غنا علی نے چند روز پہلے اپنے نئے شوٹ کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں توصارفین ان کا بولڈ انداز دیکھ کر غصے سے لال پیلے ہوگئے اور بہت سے لوگوں نے اداکارہ کو کھری کھری سناتے ہوئے بے شرم سمیت طرح طرح کے القابات سے نوازا۔تاہم اداکارہ نے کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

یاد رہے کہ غنا علی بے شمار ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک فلم’مان جاو ناں‘ میں بھی کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں جیو سے آن ایئر ڈرامے’ہانیہ‘میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے انہیں’بے شرم‘ قرار دیتے ہوئے موت کو یاد کرنے کا مشورہ دیا تو ایک اور صارف نے کہا کہ ان کی یہ ادائیں کسی کو بھی پاگل کردینے کے لئے کافی ہیں۔

You might also like