’میرے پاس تم ہو‘۔۔۔ عائزہ خان کا اعلان

ہمایوں سعید کی نئی ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘ مکمل ہوگئی ہے جس آئندہ ماہ اے آر وائی سے نشر کیا جائے گا۔سیریل کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے تحریر کی ہے اور اس کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔ ہمایوں سعید کے مقابل ناظرین عائزہ خان کو دیکھیں گے جوان کی بیوی کا کردار کررہی ہیں۔ اس بارے میں عائزہ خان کا کہنا ہے کہ’میرے پاس ہو تم‘ ایک ایسی کہانی ہے جس کا انتظار ہر فنکار کو ہوتا ہے اور میں خود کو اس حوالے سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ایک بار پھر میرے حصے میں خلیل الرحمن قمر کا سیریل آیا ہے۔ڈرامے کی کاسٹ میں مرینہ خان اور کبریٰ خان سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

You might also like