مہوش حیات بھی ہانیہ عامر کے نقش قدم پر

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 15, 2019

 ہانیہ عامرکے بعد مہوش حیات نے بھی سوشل میڈیا پراپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار پر سوال اٹھادئیے ہیں۔

مہوش حیات نے اپنی تصویرکے ساتھ معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیار(جوصرف صاف اور شفاف جلد کوہی مانا جاتا ہے) کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈیو لائٹس، کیمرہ اورگلیمرس میک اپ سے ہٹ کر ہم سب جلد کے ایک جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور ہمیں بھی کسی عام لڑکی طرح اپنی جلد کو لے کرعدم تحفظ کا سامنا ہوتا ہے۔ ایک عورت ہونے کے ناطے چلو اسے قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے چند روز قبل اپنی بغیر میک اپ دو تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر کیل مہاسے اور دانےنمایاں تھے جو کافی بدنما لگ رہے تھے۔ ہانیہ نے یہ تصاویر شیئر کرکے بتایا کہ چہرے پر موجود ان کیل مہاسوں کی وجہ سے وہ کتنا پریشان رہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.