22 سال پہلے ماہرہ خان کیسی تھی

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی 22 سال پرانی تصویر پوسٹ کرکے سب کو حیران کردیا ہے جس پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر سُرخ جوڑے میں ملبوس ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ ’لال اور میرا پرانا رشتہ ہے، میرے خیال سے میں اس تصویر میں 12 یا 13 برس کی ہوں‘۔
انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں انہوں نے اپنا پسندیدہ لال دوپٹہ لیا ہوا ہے اور ساتھ ہی اپنی والدہ کی ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے جسے وہ پہن کر گھس چکی ہیں۔ماہرہ خان کی اس تصویر کو جہاں سب نے پسند کیا وہیں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی تبصرے میں لکھا کہ ’آپ بہت خوبصورت ہیں‘۔جب کہ بھارتی گلوکارہ ہرش دیپ کور نے بھی ماہرہ خان کی تصویر پر فدا ہونے کا تاثر دیتے ہوئے تبصرے میں ’ظالمہ‘ لکھا۔

You might also like