چین میں دھوم مچادی

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 16, 2019

ایشین فلم اینڈ ٹی وی ویک چین میں شروع ہوگیا ہے جس میں متعدد پاکستانی فلم میکربھی شرکت کررہے ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہاں پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔قبل ازیں ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم’لوڈ ویڈینگ‘ چین میں ریلیز کی گئی جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔اس بارے میں نبیل قریشی نے بتایا کہ
فلم 17 مئی کو ’ایشین فلم اینڈ ٹی وی ویک‘ میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
جبکہ بیجنگ میں اس کی نمائش ایک روز بعد ہوگی۔ لوڈ ویڈنگ کے ساتھ بالی وڈ فلم ‘دنگل’، ‘تارے زمین پر’ اور ‘چلڈرن آف ہیون’ کی بھی نمائش ہوگی۔

نبیل قریشی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ‘ہمارے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہماری فلم کو اس فیسٹیول کا حصہ بنایا جارہا ہے اور لوڈ ویڈنگ چین میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے’۔

فیسٹیول میں نبیل قریشی کے ہمراہ پروڈیوسر فضا علی میرزا بھی موجود ہیں جن کی ملاقات بالی وڈ سپرسٹار عامر خان سے بھی ہوئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.