انسٹاگرام پر ایسی حرکت کہ۔۔۔۔ سب ناراض

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 16, 2019

اداکارہ اقرا عزیز نے بہت سے فنکاروں،دوستوں اور دیگر افراد کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے الگ کردیا ہے جس پر ان کے بارے میں مختلف طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ اقرا عزیز نے گزشتہ روز بے شمار افراد کوunfollow کردیا جن میں اداکار عمران اشرف اور ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔

اس بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ان لوگوں کو صرف انسٹاگرام سے نکالا ہے نہ کہ اپنی زندگی سے بھی نکال دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے پاس تمام دوستوں کے نمبرز ہیں اور جب چاہے میں ان سے رابطہ کرسکتی ہوں تو پھر اس کے لئے سوشل میڈیا ہی کیوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو انسٹاگرام سے الگ کرنے پر ہمارے ذاتی تعلقات متاثر کبھی متاثر نہیں ہوں گے لیکن اس بات کو لوگ بلا وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔جبکہ عمران اشرف کا کہنا ہے کہ اگر اقرا نے ایسا کیا ہے تو کوئی بات نہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.