’لال کبوتر‘۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں

اداکار احمد علی اکبر اور منشا پاشا کی فلم’لال کبوتر‘ آسٹریلیا میں ریلیز کردی گئی ہے۔کمال خان کی ڈائریکشن میں بنائی گئی یہ فلم 22 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی اوراسے پاکستان میں اچھا رسپانس ملاتھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس فلم کو آسٹریلیا میں ریلیز کیا گیا ہے جسے پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔یہ فلم سڈنی،پرتھ،برسبین،ایڈیلیڈ اور میلبورن کے دس سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ اس فلم کو’نہر گھر‘ پروڈکشن نے پروڈیوس کیا تھا۔

اس بارے میں فلم کے پروڈیوسرز اور فنکاروں کا کہنا ہے کہ ’لال کبوتر‘ کی آسٹریلیا میں نمائش سے ہماری انڈسٹری کو ایک بڑی مارکیٹ مل گئی ہے جس کا فائدہ مستقبل میں یقینی طور پر دوسری فلموں کو بھی ہوگا۔

You might also like