موٹی ناک سے جان چھڑا لی

Avatar Ashfaq Hussain , مئی 17, 2019

شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے ۔نہ صرف خواتین بلکہ بہت سے مرد بھی سرجری کے ذریعے شکل وصورت تبدیل کراچکے ہیں لیکن مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ رجحان اب زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ایسی بے شمار اداکارائیں ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنے چہرے،ناک اور ہونٹوں کی سرجری کرائی ہے ۔اس فہرست میں اب غنا علی کا نام بھی شامل ہوگیا ہے جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے ناک کی سرجری کرائی کیونکہ ان کی ناک کافی موٹی تھی۔

اس بارے میں غنا علی کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی ناک بالکل بھی پسند نہیں تھی کیونکہ وہ بہت موٹی تھی دس مرلے کی شکل پر جب آٹھ مرلے کی ناک ہوگی تو اسے تبدیل کرنا ہی بہتر تھا۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے وزن کم کرنے کے لئے کئی طرح کی ادویات بھی استعمال کیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.