پاکستانی فلم کانز فلم فیسٹیول میں

شمعون عباسی کی فلم’درج‘ دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں دکھائی جائے گی جس کے لئےاداکار فرانس پہنچ گئے ہیں۔ اس کامیابی پر نہ صرف شمعون عباسی بلکہ فلم میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ شیری شاہ اور مائرہ خان نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شمعون عباسی نے فیسٹیول میں شرکت کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس پر انہیں دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلم 11 اکتوبر کو پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

You might also like