محسن عباس حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

معروف ڈی جے،گلوکار اور اداکار محسن عباس حیدرکے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہےجس کی اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔ محسن عباس حیدر نے بیٹے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’حیدر عباس محسن دنیا میں آگئے ہیں۔‘

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دینے والوں کی ایک لمبی لائن لگ گئی ہے۔ اداکار کے گھر ننھے مہمان کی آمد پر مداحوں کی جانب سے  انہیں مبارک باد پیش کی  جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ محسن عباس حیدر 2017میں فاطمہ نقوی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اداکار کے گھر 27 اکتوبر 2017 کو ننھی پری ماہوین عباس کی پیدائش ہوئی تھی جو 7ماہ بعد15 دسمبر 2017کو انتقال کر گئی تھی۔