’اپنے کام سے کام رکھو‘

گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے سوال پر اپنے مداح کو کرارہ جواب دے دیا۔
عاصم اظہر نے سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’آپ سب نےافطاری میں کیا کھایا ؟ انہو ں نے اپنی افطاری کا بتاتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بریانی کھائی تھی۔گلوکار کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ ’ تیرا اور ہانیہ عامر کا کیا چکر چل رہا ہے؟‘ سوشل میڈیا صارف موئید مغل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’تُو اپنے کام سے کام رکھ ، افطار کا پوچھا ہے وہ بتا‘ 

عاصم اور ہانیہ کی سوشل میں میڈیا میں مقبول ہوتی دوستی کو  دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں جبکہ بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔