’پنکی کا دولہا‘۔۔۔ بہت جلد آپ کےدرمیان

انجلین ملک کی ڈائریکشن میں عید الفطر کی خصوصی ٹیلی فلم’پنکی کا دولہا‘ کی ریکارڈنگ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کاسٹ میں منیب بٹ،اشنا شاہ،گل رعنا، خالد انعم،پروین اکبر اور حسن احمد شامل ہیں۔ ٹیلی فلم کی کہانی منیب بٹ اور اشنا شاہ کے گرد گھومتی ہے جس میں دیگر کرداروں کا بھی اہم عمل دخل ہے۔اس بارے میں انجلین ملک کا کہنا ہے کہ ’پنکی کا دولہا‘ عید کی خوشیاں دوبالا کردے گا۔