پہلی جھلک منظر عام پر

ہم ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل’عشق زہے نصیب‘ کی پرموشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے دو پروموز نشر ہوچکے ہیں جنہیں دیکھ کر ناظرین بے چینی سے اس سیریل کا انتظار کررہے ہیں ۔ کاسٹ میں زاہد احمد،سمیع خان ،سونیا حسین، زرنش خان،خالد ملک ،عزیقہ ڈینئیل اور یمنیٰ زیدی سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر ہاشم ندیم خان اور ڈائریکٹر فاروق رند ہیں۔یہ ڈرامہ عیدالفطر کے فوری بعد نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کا ٹائٹل سانگ بھی ریلیز کردیا ہے گیا ہے جسے نوید ناشاد نے نہایت خوبصورت انداز سے گایا اور کمپوز کیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=6&v=BnOKkK-O3XM