فٹنس کا راز فاش ہوگیا

دپیکا پڈوکون اپنی شاندار اداکاری اور خوبصورتی کے لیے ہی نہیں پہچانی جاتی، بلکہ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔مداح ہمیشہ سے دپیکا پڈوکون کا اس حد تک فٹ رہنے کا راز جاننا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کی روز مرہ کی زندگی پر بھی نظر رکھی جاتی ہے۔

اب کامیاب اداکارہ کی فٹنس کا راز سامنے آگیا۔دپیکا پڈوکون کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو کسی اور نے نہیں بلکہ دپیکا کی فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔