پاکستان کے قدرتی حسن پرفدا

اداکارہ مایا علی لاہور واپس پہنچ گئی ہیں۔ مایا علی اپنی فیملی کے ہمراہ عید کی چھٹیاں منانے کی غرض سے شمالی علاقہ جات گئی ہوئی تھیں جہاں نے انہوں نے مشہور تفریحی مقامات پر خوب وقت گزارا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی مایا علی پاکستان کے علاوہ بیرون ملک بھی اس مقصد کے لئے جا چکی ہیں۔لاہور واپسی پر مایا علی نے فنی سرگرمیوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔

مایا علی کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔اگر سیاحت کو فروغ دیا جائے تو اس سے ہمارا ملک بہت سا زر مبادلہ کما سکتا ہے۔