اہل سوڈان کے لئے آواز بلند کردی

 سوڈان میں حالیہ ہونے والے قتل عام پر اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کو کوریج دینے کی اپیل کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر بھی وہاں ظلم پر خاموش نہیں رہ سکیں اور اہل سوڈان کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہو گئیں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوڈان میں ہونے والے مسلسل ظلم و ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے تفصیلی پیغام میں لوگوں بالخصوص اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوڈان کی موجودہ صورت حال اور فسادات کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان میں قتل عام جاری ہے، وہاں کے عوام کو مارا پیٹا جا رہا ہے، قتل کیا جارہا ہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک بچے کو متعدد افراد نے ایک مسجد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، وہاں ہونے والے فسادات میں 52 افراد کو قتل کیا گیا، 700 افراد زخمی ہوئے، درجنوں افراد کی لاشوں کو دریائے نیل میں پھینک دیا گیا۔

You might also like