پاکستانی فنکاروں کا بڑا سرپرائز

بھارتی پنجابی فلم’چل میرا پت‘26 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز ہوگی جس کی خاص بات یہ ہے اس میں پاکستان کے تین ٹاپ کامیڈین بھی اہم کرداروں میں نظرآئیں گے۔ فلم میں افتخار ٹھاکر،ناصر چنیوٹی اوراکرم اداس نے اہم کردار نبھائے ہیں اور تینوں فنکاروں کا بھارتی فلم میں ایک ساتھ کام کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ فلم میں امریندر گل اور سیمی چاہل نے لیڈ رول کئے جبکہ دیگر کاسٹ میں راکیش دھون،سندیپ پٹیل، اور جرنیل سنگھ بھی شامل ہیں۔

فلم کی پبسلٹی ڈیزائن کرلی گئی ہے اور جلد ہی اس کا آفیشل پوسٹر ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں شامل بھارت فنکار پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے ۔اس فلم کی شوٹنگ انگلینڈ اور کینیڈا میں کی گئی ۔

You might also like