’شاہ رخ کی سالیاں‘۔۔۔۔ مقبولیت کی بلندیوں پر

یونس بٹ اور مظہر معین کی سیریل میں احسن خان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے

اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔احسن خان کی ’شاہ رخ کی سالیاں‘ کی تین اقساط جیو ٹی وی سے نشر کی جاچکی ہیں جنہیں بہت پسند کیاجارہا ہے ۔ ڈرامے میں احسن خان نے شاہ رخ کا کردار کیا ہے جو ایک چینل میں کام کرنے والا نوجوان ہےاورحادثاتی طور پر رمشاخان کو پسند کرتا ہے جو اسی چینل میں پروڈیوسر ہے۔ شادی نہ ہونے کی وجہ سے احسن خان کو کرائے کا گھر حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں سے کہانی مزید مزاحیہ رنگ اختیار کرتی ہے۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ریحان شیخ،نمرہ شاہد،حنا بیات اور جاوید شیخ قبل ذکر ہیں۔

اس ڈرامے کی کہانی ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کی ہے جبکہ ڈائریکٹر مظہر معین ہیں۔ اس بارے میں احسن خان کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصہ سے سنجیدہ کردار ہی کررہا تھا جبکہ اب میں کامیڈی کررہا ہوں جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے جس کے لئے ان کا مشکور ہوں۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept