آغا علی لا علاج بیماری کا شکار

ٹیلی ویژن کے معروف اداکار آغا علی ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں جس کا انکشاف انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ آغا علی نے انکشاف کیا کہ وہ ایک خطرناک اور لاعلاج بیماری psoriasis کاشکار ہیں جس کی وجہ سے ایک زمانے میں ان کے قریبی دوست احباب بھی چھوڑ گئے۔آغا علی جس بیماری کا شکار ہیں اسے عرف عام میں ’چنبل‘ بھی کہا جاتا ہے جو کہ ایک جلدی بیماری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے بتایا کہ وہ آٹھ سال سے اس بیماری میں مبتلا ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب میں آٹھ مہینہ کمرے میں بند رہا اور اس وقت مجھے بے شمار لوگوں نے فراموش کردیا۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے اپنے خاص تعلق کا اعلان بھی ٹی وی پر کیا اور جب اس کا اختتام کیا اس کا اعلان بھی ٹی وی پر کیا لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ مجھے ایسی باتیں سب سے شیئر نہیں کرنا چاہیئے تھیں۔

You might also like