عزیقہ ڈینئل نے ہیٹ ٹرک کر لی

اداکارہ عزیقہ ڈینئل کو تین نئے پراجیکٹ مل گئے ہیں۔ عزیقہ ڈینئل ٹی وی کی مقبول اداکارہ ہیں جو بہت سے ڈراموں میں یادگار کردار کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں نشر ہونے والے ڈرامے’چیخ‘میں ان کی پرفارمنس بہت پسند کی جارہی ہے۔عزیقہ ڈینئل کو حال ہی میں تین نئے پراجیکٹ میں سائن کیا گیا ہے جس میں ہم ٹی وی کی سیریل’ملال یار‘ بھی شامل ہے جس کے ڈائریکٹر اسد جبل ہیں۔عزیقہ ڈینئل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ میں کبھی  کام کے پیچھے نہیں بھاگتی کیونکہ مجھے اپنی قسمت پر یقین ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ’ملال یار‘ جلد ہی آن ایئ ہوگا جس کی کہانی اور میری پرفارمنس ناظرین ضرور پسند کریں گے۔

یاد رہے کہ اداکارہ فلم’پری‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

You might also like