’’اقرا عزیز نے بے حیائی کا ورلڈ کپ جیت لیا ‘‘

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ کراچی میں ہونے والے لکس ایوارڈ کی تقریب میں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو جس طرح مغربی انداز میں پرپوز کیا اس کی وڈیو وائرل ہونے پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح یاسر حسین اور اقرا عزیز اس موقع پر سرعام بوس و کنار کررہے تھے ہمارے مذہب اور معاشرے میں اس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے ۔اس سے پہلے بھی جب دونوں بنکاک گئے تھے تو انہوں نے تمام اخلاقی حدود پار کرتے ہوئے بے حیائی پر مبنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ایک لڑکی کا کہنا ہے کہ دو نوں فنکار اس طرح کی بے شرمی سے آخر ثابت کیا کرنا چاہتے ہیں۔ایک اور لڑکی کا کہنا ہے کہ دونوں کو بے غیرتی ، بے حیائی اور بے شرمی کا ورلڈ کپ جیتنے کی مبارک ہو۔

You might also like