لکس ایوارڈ کس بنیاد پر ملتا ہے؟ زارا عابد کے سوالات نے تہلکہ مچادیا

جیوری کس بنیاد پر منتخب کی جاتی ہے،ٹیلنٹ کی قدر کریں،تعصب کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے

ٹاپ پاکستانی ماڈل زارا عابد نے لکس سٹائل ایوارڈ کی میرٹ پالیسی بارے بڑے سوالات اٹھا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔زارا عابد نے اپنی تفصیلی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ’جیوری کیا یے،میں جاننا چاہتی ہوں کہ ایوارڈ کس بنیاد پر ملتا ہے۔ہم اپنا پورٹ فولیو جمع کراتے ہیں اور اس سے آگے؟ ہمیں پورٹ فولیو کی وجہ سے نمبر ملتے ہیں،جیوری میں کون بیٹھا ہے؟ جیوری کس بنیاد پر منتخب کی جاتی ہے؟ کیا کوئی جیوری کی شفافیت بارے واضح کرسکتا ہے۔

 

زارا عابد نے مزید کہا کہ ’وہ‘ کہتے ہیں کہ اس میں کوئی تعصب نہیں ہے کیا واقعی ایسا ہے؟میرے خیال میں لاہور اور کراچی کے درمیان تعصب کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔میں انڈسٹری کے ہر ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہوں لیکن کیا جیوری بھی ایسا کرتی ہے۔انفرادی سطح اور اصل بنیادوں پر ٹیلنٹ کی سپورٹ کریں اور برائے مہربانی انصاف کریں۔

zara abid

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept