میں تو 13 سال کی عمر سے ہی۔۔۔۔۔ ویناملک کا اہم انکشاف

اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 13 برس کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پرسوال جواب کا سیشن رکھا ۔اُن کےایک پرستار نے پوچھا کہ ’آپ کبھی برقعہ پہن لیتی ہیں ،کبھی آپ شوبز چھوڑنا چاہتی ہیں ،لیکن پیسے چھوڑنے نہیں دیتے اس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ 13 سال کی عمر سے برقعہ پہن رہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھاکہ پیسہ اہم ہے لیکن اولین ترجیح نہیں۔ الحمداللّہ میرا تعلق ایک خوشحال گھرانے سے ہے۔‘

اداکارہ کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والے مولانا طارق جمیل کے بارے میں اُن کے ایک مداح نے سوال کیا کہ’طارق جمیل صاحب سے آپ کی آخری ملاقات کب ہوئی تھی؟ ‘اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’میری مولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات ایک ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن میں روزانہ ان کے بیانات سنتی ہوں۔‘

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept