برطانیہ میں طوفان، طیاروں کی لینڈنگ مشکل

موسم کی خراب صورتحال اکثر خطرناک حادثات کا باعث بنتی ہے ۔موسم کی ایسی ہی خرابی کے باعث برطانیہ میں مسافر طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔


برطانیہ میں طوفان ایرک نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا، وہیں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے ہیتھرو ایئرپورٹ، لیڈز، شمالی آئرلینڈ سمیت مختلف شہروں کے ایئرپورٹس پر کئی طیارے دائیں بائیں ڈولتے رہے اور لینڈنگ کرنا مشکل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہر پائلٹس نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کی اورطیاروں کو خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا تاہم جہاز وں کے اس طرح ڈولنے پر مسافرضرورخوفزدہ ہوگئے۔ دوسری جانب طوفان کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept