Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

داعش کے آخری مرکز پرحملہ، فیصلہ کن جنگ جاری

anees akhtar

Published

on

daish

شام میں امریکی حمایت یافتہ فورس ’ایس ڈی ایف‘نے دولت اسلامیہ (داعش) کے آخری مرکز پر فیصلہ کن حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

’ایس ڈی ایف‘مختلف عسکری تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہے جو شام میں داعش کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔ ایس ڈی ایف کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی صوبہ دیر الزور میں انہیں داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے، بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ داعش کے سب سے تجربہ کار جہادی اپنے اس آخری مرکز کا دفاع کررہے ہیں۔

دو سال قبل داعش کا شام و عراق کے وسیع و عریض رقبے پر قبضہ تھا۔ لیکن اس کے بعد امریکا کی زیر سربراہی مختلف ممالک کے اتحاد نے داعش کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں اب وہ دیر الزور میں عراقی سرحد کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے باغوز تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

اس علاقے سے شہریوں کو انخلا کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی جس کے بعد باغوز پر حملہ کردیا گیا ہے۔

ایس ڈی ایف ترجمان مصطفیٰ بالی نے بتایا کہ باغوز میں خوفناک جھڑپیں ہورہی ہیں اور شاید وہاں داعش کے سب سے خطرناک جنگجو موجود ہیں جو اپنے آخری مرکز کا پوری طاقت سے دفاع کررہے ہیں۔

ایس ڈی ایف نے حالیہ ماہ کے دوران امریکی اتحادی افواج کی بمباری کی مدد سے زمینی آپریشن کرتے ہوئے شمال مشرقی شام میں بہت سے گاؤں، دیہات اور قصبوں سے داعش کو نکال باہر کیا ہے۔

2014 میں اپنے دور عروج میں داعش نے شام و عراق میں خلافت قائم کی تھی جو رقبہ میں برطانیہ جتنی بڑی تھی اور اس کی آبادی 77 لاکھ تھی۔

انٹرنیشنل

ٹرمپ نےنوبل انعام لینے کی خواہش ظاہر کردی

anees akhtar

Published

on

abay trump

 جاپانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شنزو آبے نے نوبل انعام برائے امن کے لیے صدر ٹرمپ کا نام خود سے نہیں بلکہ امریکی صدر کی درخواست پر تجویز کیا۔

جاپانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم شنزوآبے نے اس سال کے نوبل امن انعام کے ليے صدر ٹرمپ کا نام خود امریکی صدر کی درخواست اور خواہش پر تجویز کیا ہے۔ جاپانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اخبار کو بتایا کہ اس حوالے سے امریکی صدر کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کيا تھا کہ جاپانی وزیراعظم نے انہيں شمالی کوريا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر نوبل انعام برائے امن کے لیے نامزد کيا ہے اور اس کے لیے وزیراعظم شنزوآبے نے پانچ صفحات پر مشتمل خوبصورت خط تحریر کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے نوبل امن انعام  کی نامزدگیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور جاپانی وزیراعظم نے امریکی صدر کا نامزد تجویز کردیا ہے۔ نوبل انعام کا اعلان رواں برس اکتوبر میں کیا جائے گا۔ قوانین کے تحت کوئی بھی شخص کسی بھی شخص کا تجویز کرسکتا ہے۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

کشمیریوں کی املاک پرحملوں کیخلاف ہڑتال

anees akhtar

Published

on

kashmir

مقبوضہ کشمیر میں مسلمان کشمیریوں کی املاک پر حملوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے اور مختلف اضلاع میں بازار مکمل طور پر بند ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق انتہا پسندوں نے گزشتہ روز جموں میں مسلمان کشمیریوں کی درجنوں دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تھا جس کے خلاف  تاجر تنظیموں کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

ہڑتال کے باعث مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں اور سڑکوں پر سناٹا ہے جب کہ مقبوضہ جموں میں مسلسل تیسرے روز کرفیو بھی نافذ ہے اور سڑکوں پر قابض فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے کے اہلکار گشت کر

رہے ہیں

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 44 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد قابض فورسز نے متعدد کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔

انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کشمیریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہریانہ اور ڈیرہ دون کے تعلیمی اداروں میں کشمیری طالب علموں پر بھی حملے کیےگئے ہیں۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی واپس

anees akhtar

Published

on

mir waiz

 پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ نے حریت رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حریت رہنماؤں میرواعظ عمرفاروق، عبدالغنی بھٹ، بلال لون، ہاشم قریشی اورشبیرشاہ کودی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اوران رہنماؤں کو مہیاکی گئی سرکاری سہولتیں بھی فوراً واپس لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت کی طرف سے یہ اقدام پلوامہ حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

دوسری طرف بھارتی ریاستوں اور جموں میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے مسلمان کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ کشمیریوں کی املاک، گاڑیوں اور کاروبار کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Advertisement
hassan ali
PSL46 گھنٹے ago

لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

hafeez
PSL46 گھنٹے ago

حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ

gourd of honor
پاکستان6 گھنٹے ago

محمد بن سلمان کا فقید المثال استقبال،گارڈ آف آنرپیش

imran p
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی عرب مزید سرمایہ کاری کرے گا، محمد بن سلمان

p imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس

imran prince
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ایساکام کردیا کہ

prince imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی

sania mirza
کھیل9 گھنٹے ago

ثانیہ مرزا نے بھارتیوں کو کھری کھری سنادیں

doctors
پاکستان9 گھنٹے ago

ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان

national assambli
پاکستان9 گھنٹے ago

قومی اسمبلی کا اجلاس 2 دن کیلئے ملتوی

accident
پاکستان9 گھنٹے ago

تیزرفتارکاراورٹرک میں تصادم، دوافراد ہلاک

sarfraz ahmad
PSL410 گھنٹے ago

دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست

nawaz sharif1
پاکستان10 گھنٹے ago

نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

prince
پاکستان10 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد تاریخی دورے پرپاکستان پہنچ گئے

fatma sana1
شوبز11 گھنٹے ago

فاطمہ ثنا ایک اورخان کی ہیروین بنیں گی

lahore qalanders
PSL422 گھنٹے ago

لاہور قلندر نے پہلی فتح حاصل کر لی

queeta gladiators
PSL411 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوجیت کیلئے 158 رنزکا ہدف

imran khan saudi prince
پاکستان11 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد عمران خان حکومت کے اقدامات سے ناخوش

a b d
PSL414 گھنٹے ago

فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز

suhana khan
شوبز15 گھنٹے ago

شاہ رخ خان کس غیرملکی اداکارکی محبت میں گرفتار

logos
PSL414 گھنٹے ago

آج یونائیٹڈ کا مقابلہ گلیڈی ایٹرزاورزلمی، قلندرزسے ٹکرائیں گے

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف کا وزیراعظم بننے سے صاف انکار

nawaz sharif1
پاکستان10 گھنٹے ago

نوازشریف کے جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف

tahir qadri
پاکستان15 گھنٹے ago

بھارت نے طاہرالقادری کا ویزہ روک لیا

imran khan
کھیل14 گھنٹے ago

بھارتی کلب نے عمران خان کے خلاف وہ کام کردیا کہ ہرپاکستانی

salman salma
شوبز13 گھنٹے ago

سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ

car contest
کھیل13 گھنٹے ago

جیپ ریلی کا ٹائٹل نادر مگسی نے جیت لیا

hassan ali
PSL46 گھنٹے ago

لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست

prince imran
پاکستان7 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی

fatma sana1
شوبز11 گھنٹے ago

فاطمہ ثنا ایک اورخان کی ہیروین بنیں گی

katy perry1
ویڈیو1 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو3 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز5 دن ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL45 دن ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل5 دن ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز5 دن ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز5 دن ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز6 دن ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز6 دن ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز7 دن ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز7 دن ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

kartik sarah
شوبز7 دن ago

کارتک ،آریان سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئےبیتاب

kartik aryan kirti
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک آریان ’لُکا چھپی‘ کے دوران زخمی

feroza
شوبز1 ہفتہ ago

تاجکستان کی گلوکارہ کوسالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

fighting with my family
ویڈیو1 ہفتہ ago

کامیڈی سے بھرپور”فائٹنگ ود مائی فیملی”کی جھلکیاں

مقبول خبریں