بھارتی کمانڈو سمیت 2فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک کمانڈو سمیت دوبھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ واقعے میں ایک حریت پسند بھی شہید ہوا۔

ضلع پلواما کے شہر رتنی پورہ میں حریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک کمانڈو سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے صبح 3 بجے گاوں کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔غیر اعلانیہ کرفیو جیسی صورتحال کے سبب عام شہریوں کو کھانے پینے کے سامان تک رسائی بھی ناممکن بنا دی گئی ہے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی جس کے باعث بھارتی محاصرے میں پنھسے کشمیری ایک دوسرے سے رابطے سے بھی قاصر ہیں۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept