مقبوضہ کشمیر: فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان کشمیری شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

نوجوان کی شہادت پر ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔ قبل ازیں اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈو سمیت 2 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل بھیبھارتی فوج نے ضلع کلگام کا محاصرہ کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept