بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے کی وجہ منظرعام پر آگئی

Boeing 737 Max Planes
WebDesk 1 WebDesk 1 , مارچ 13, 2019

بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے کی وجہ منظرعام پر آگئی ‘ ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اور چین سمیت کئی ممالک نے پابندی لگادی۔

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ایمرٹس اور اتحاد ایئر لائنز بھی بوئنگ 737 میکس طیاروں کا استعمال کر رہی ہیں تاہم ایتھوپیا میں جہاز حادثے کے بعد یو اے ای نے بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگادی۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بوئنگ 737 میکس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: یورپی یونین سے علیحدگی کا معاہدہ مسترد

اسی طرح بھارت نے بھی تمام بوئنگ 737 میکس گراؤنڈ کر دیے جب کہ چین اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک نے 737 میکس کو گراؤنڈ یا اس کے لیے فضائی حدود بند رکھنیکا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب امریکا کی فیڈریل ایوی ایشن اتھارٹی ( ایف اے اے) نے ورکرز یونین اور سینیٹرز کی جانب سے بڑھتے دباؤ کے باوجود بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے سے صاف انکار کردیا۔ ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے جائزے کے مطابق بوئنگ 737 میکس طیارے کی کارکردگی میں کوئی نقص موجود نہیں اور ایئر کرافٹ کو گراؤنڈ کرنے کی بھی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 10 مارچ کو ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.