Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

بھارتی الیکشن کمیشن کا انتخابات کے حوالہ سے بڑااعلان

Rashid Saeed

Published

on

election of india

بھارت کے الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ ملک میں انتخابات اعلان شدہ پروگرام کے مطابق ہی ہوں گے اور ان میں کسی طرح کی ترمیم نہیں کی جائے گی۔

بھارت کے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آئندہ عام انتخابات کو 7 مرحلوں میں منعقد کرانے کے پروگرام کا اعلان 10 مارچ کو کیا تھا۔ یہ انتخابات 11 اپریل سے شروع ہو کر 23 مئی تک چلیں گے۔ اس دوران پانچویں، چھٹے اور ساتویں مرحلے کی پولنگ بالترتیب 6 مئی، 12 مئی اور 19 مئی کو ہوگی جب قمری اعتبار سے مسلمانوں کے لیے مقدس رمضان کا مہینہ چل رہا ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ رمضان کے پورے مہینے میں انتخاب نہ کرائے جائیں، ایسا نہیں ہوسکتا چونکہ 2 جون سے پہلے نئی حکومت تشکیل ہونا ہے لہٰذا یہ ضروری تھا کہ اس سے پہلے ملک میں انتخابات مکمل کرالیے جائیں۔ البتہ کمیشن نے اس بات کا پورا پورا خیال رکھا ہے کہ پولنگ کی تاریخیں کسی جمعہ کے دن یا تہوار کے موقع پر نہ پڑیں۔ بھارت میں ہر معاملے کو مذہبی رنگ دینا اور ہر فیصلے کو مذہب کے عینک سے دیکھنا عام بات ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ رجحان اور بھی زیادہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ سیاسی پارٹیاں اپنا سارا حساب کتاب ہی سیاسی فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتی ہیں۔ اس لیے جیسے ہی عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوا، اسے بھی مذہب سے جوڑنے کی کوشش شروع ہوگئی۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور بالخصوص مغربی بنگال میں حکمران ترنمول کانگریس اور دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی نے رمضان کے مہینے میں الیکشن کرانے پر سخت اعتراض کیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: بوئنگ 737 میکس طیاروں پر پابندی لگانے کی وجہ منظرعام پر آگئی

دلچسپ بات یہ ہے کہ رمضان میں پولنگ کی تاریخوں پر اعتراض کرنے والوں میں مسلم مذہبی رہنماؤں کے مقابلے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی تعداد زیادہ ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ‘‘حکومت نے اپنے فائدے کے لیے الیکشن کمیشن کے وقار اور عظمت کو داؤ پر لگا دیا۔ تین تین مرحلوں کی پولنگ کی تاریخیں رمضان میں رکھ دیں۔ ایک طرف تو آپ لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر ووٹ ڈالنے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیلیں کر رہے ہیں لیکن اگر رمضان میں الیکشن ہوتا ہے تو مجھے بتائیے کہ مئی کی سخت دھوپ میں کون مسلمان دن بھر قطار میں کھڑا رہے گا۔’’ مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا، ‘‘بی جے پی نہیں چاہتی کہ مسلمان اپنا ووٹ ڈالنے جائیں۔ خاص طور پر بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال میں جہاں مسلمان ووٹروں کی اکثریت ہے۔’’ سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اور اترپردیش کے سابق صوبائی وزیر محمد اعظم خان نے سوال اٹھایا، ‘‘الیکشن کمیشن نے ماضی میں تہواروں کو مدنظر رکھا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا کیوں نہیں ؟ اگر دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کا خیال رکھا جاتا ہے تو ہمارے تہوار کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے۔ رمضان ہمارا سب سے بڑا تہوار ہے۔’’ بہر حال حکومت کے علاوہ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس اور کئی دیگر سیاسی جماعتوں اور مسلم علما اور دانشوروں کا ایک بڑا طبقہ اس بحث کو غیر ضروری اور اصل موضوع سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دے رہا ہے۔ بیشتر مسلم رہنماؤں اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان کے لیے ووٹ ڈالنا جمہوری اور قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ دینی فریضہ بھی ہے۔

کانگریس کے ترجمان اور سابق ممبر پارلیمان محمد افضل نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ‘‘پہلے بھی رمضان میں انتخابات ہوئے ہیں لیکن اس پر کسی نے اس طرح کا اعتراض نہیں کیا جس طرح آج کیا جا رہا ہے، جو لوگ الیکشن کمیشن پر سوال اٹھا رہے ہیں وہ دراصل فرقہ پرستوں کی کہیں نہ کہیں مدد کر رہے ہیں کیوں کہ فرقہ پرست طاقتیں چاہتی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح الیکشن کو مسلمانوں کے تنازعے سے جوڑ دیا جائے اور ووٹروں کی صف بندی کر دی جائے۔ ہمیں اس چال کو سمجھنا چاہئے۔ ’’ کانگریس ترجمان کا مزید کہنا تھا، ‘‘نہ تو رمضان ٹل سکتا ہے اور نہ ہی الیکشن ٹل سکتا ہے۔ دونوں بہت ضروری ہیں۔ مذہبی اعتبار سے ماہ رمضان میں کوئی بھی جائز کام کرنے پر پابندی نہیں ہے بلکہ اس کی اجازت ہے۔ الیکشن بھی ایک جائز اور ضروری کام ہے۔’’ مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور ممبر پارلیمان اسد الدین اویسی نے اس بحث کو غیر ضروری قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ‘‘میرا تو اندازہ ہے کہ رمضان میں ووٹ کی شرح بڑھ جائے گی کیوں کہ مسلمان کھانے پینے کی جھنجھٹ سے بچے رہیں گے۔’’ فلمی نغمہ نگار جاوید اختر کے خیال میں اس طرح کی بحث ہی قابل نفرت ہے اور الیکشن کمیشن کو اس طرح کی کسی تجویز پر سرے سے غور کرنا ہی نہیں چاہیے۔ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے اس تنازع پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا، ‘‘جو لوگ روزہ رکھتے ہیں انہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سیاسی لیڈروں کو پریشانی ہو رہی ہے۔ پہلے بھی تہواروں کے دوران الیکشن ہوتے رہے ہیں اور گزشتہ برس ہی کیرانہ (اترپردیش) میں پارلیمان کا ضمنی انتخاب رمضان کے مہینے میں ہوا تھا، جس میں ہماری پارٹی بی جے پی کی شکست ہوگئی تھی۔’’ بی جے پی کے ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین کی رائے میں یہ تنازع وہ لوگ پیدا کر رہے ہیں جو بھارت کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انٹرنیشنل

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

Rashid Saeed

Published

on

F16

امریکی انتظامیہ نے بھارت کی جانب سے بالا کوٹ حملہ میں پاکستان کی جوابی کارروائی میں استعمال کیے جانے والے ایف 16 طیاروں کے استعمال پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا ۔

واضح ہوکہ بھارت نے بالا کوٹ حملہ میں اپنے 2 جہازوں کو مار گرائے جانے کے لیے ایف 16 طیاروں کے استعمال پر یہ پراپیگنڈہ کیا تھا کہ امریکا نے یہ طیارے پاکستان کو اس شرط پر دیئے تھے کہ وہ انہیں بھارت کے خلاف استعمال نہیں کرے گا۔ تاہم امریکا نے اس پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کے موقع پر ایسا کوئی معاہدہ یا پابندی لاگو نہیں کی گئی تھی۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

Rashid Saeed

Published

on

cheena flag

چین نے بھارت کو پاکستان کے ایشو پر بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بھارت اورپاکستان کے درمیان مذاکرات کروانے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیارہے ۔ تاہم بھارت کو اس بات کو بھی سمجھنا ہے کہ مذاکرات صرف مولانا مسعود اظہر پر ہی نہیں بلکہ کشمیر سمیت دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازعہ امور پر ہوں گے اور ان مذاکرات کو فیصلہ کن بنانے کے لیے بھارت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

5 سالہ افریقی بچہ نے ایسا کمال کر دیا کہ

Rashid Saeed

Published

on

afriqi child

5 سالہ افریقی بچہ جسے ڈھنگ سے سویٹر پہننا بھی نہ آتا ہو وہ ہاتھوں میں سوا لیے اون سے جاذب نظر ڈیزائن والا سویٹر، مفلرز، قالین اور صوفہ میٹس بْن رہا ہو۔

افریقی ملک ایتھوپیا کا 11 سالہ جوناح حیرت انگیز صلاحیت سے مالا مال ہے، وہ 5 سال کی عمر سے گیند یا کھلونوں سے کھیلنے کے بجائے سویٹر بْن رہا ہے، اہل خانہ، رشتہ داروں اور اہل محلہ کو تحفتاً یہ خوبصورت تخلیق پارے دینے والا بچہ اب ایک ماہر کاریگر بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنا بزنس بھی چلا رہا ہے۔ جوناح کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالورز ہیں جب کہ ان کے حال ہی میں بنائے گئے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب والوں کی تعداد 26 ہزار تک جا پہنچی ہے جو نہ صرف جوناح کی تخلیقی صلاحیتوں کے معترف ہیں بلکہ ان کے خریدار بھی ہیں اور کچھ لوگ جوناح سے سویٹر بننے کی ٹپس بھی لیتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: آسٹریلوی پولیس کا برینٹن ٹیرینٹ کے گھروں پر چھاپے

جوناح کے والدین غربت کے باعث اس کی پرورش نہیں کر سکتے تھے اس لیے اسے دارالامان بھیج دیا گیا تھا جہاں ایک سفید فام فیملی نے انہیں گود لیا۔ جوناح نے اپنے نئے والدین کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کیا تو ان کا پہلا ساتھی اون اور اون بننے والا سوا تھا۔ سفید فام فیملی نے سیاہ فام جوناح کی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا سے متعارف کرانے کا بیڑہ اْٹھایا اور جوناح کی دستکاری کی نمائش کی۔ دیکھتے ہی دیکھتے محض 11 سال کی عمر میں جوناح اپنے برانڈ ’ جوناح کی دستکاری‘ کے مالک بن گئے اور ڈالرز میں کمانے لگے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
maryam nwaz
پاکستان33 منٹ ago

مریم نوازکی نوازشریف سے لائن کٹ گئی

the world bank
پاکستان1 گھنٹہ ago

عالمی بینک کا حکومت کےخلاف عدم اعتماد

Capture4
شوبز3 گھنٹے ago

حانیہ عامر نے دل دیا۔۔۔ لیکن کس کو

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

F16
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکا نے ایف 16 طیاروں پر بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب کر دیا

creeme
پاکستان3 گھنٹے ago

کریم, پراخلاقیات کا جنازہ نکالنے کا الزام,

پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان حکومت کی بڑی ناکامی منظر عام پر

sardar usman buzdar
پاکستان3 گھنٹے ago

پنجاب حکومت کا وزیراعظم کو چونا، تنخواہوں میں اضافہ کا بل منظور

cheena flag
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چین نے پاکستان کے ایشو پر بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان، آئی ایم ایف معاہدہ طے، ڈالر 185 ، بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی

air craft
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی فضائی جارحیت کا خطرہ ، انٹیلی جنس رپورٹس منظرعام پر آگئیں

imran khan and usman buzdaar
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم ‘عثمان بزدار ملاقات کی اصل وجہ سامنے آ گئی

kertar pure
پاکستان5 گھنٹے ago

کرتار پور راہداری، پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

Diesel filled tanker
پاکستان5 گھنٹے ago

مانسہرہ میں ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

nawaz sharif in supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

نوازشریف کی درخواست پر سماعت، سکیورٹی انتظامات مکمل

شوبز10 گھنٹے ago

”داغ“ ۔۔۔ تکمیل کے آخری مراحل میں

dream team
PSL411 گھنٹے ago

ڈریم ٹیم کا اعلان، اے بی ڈی ویلیئرزکپتان مقرر

shain watson
PSL420 گھنٹے ago

سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں، شین واٹسن

شوبز10 گھنٹے ago

آسٹریلیا میں ایوارڈ کرانے کی تیاری

شوبز10 گھنٹے ago

”شاہ رخ کی سالیاں“۔۔۔احسن خان کامیڈی رول میں

شوبز12 گھنٹے ago

فوک گلوکار طالب حسین درد انتقال کر گئے

deren semi
PSL423 گھنٹے ago

فخرپشاورزلمی ڈیرن سیمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکومبارکباد

nitherland
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

ہالینڈ : مسافروں پر فائرنگ، متعدد زخمی

پاکستان13 گھنٹے ago

5 بھارتی طیارے تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کی چھٹی برسی

ali muhammad khan
پاکستان3 گھنٹے ago

علی محمدخان نے عافیہ صدیقی کے حوالہ سے خوشخبری سنادی

shahbaz sharif
پاکستان11 گھنٹے ago

شہبازشریف بیان ریکارڈ کرانے کے بعد واپس روانہ

imam ul haq vs shane watson
PSL48 گھنٹے ago

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

queeta galdiators
PSL48 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

katreena salman
شوبز7 گھنٹے ago

مودی سرکارکا انوکھا فیصلہ؛سلمان اور کترینہ کواہم ذمہ داری مل گئی

air craft
پاکستان8 گھنٹے ago

پاک فضائیہ کے طیاروں کی کامیاب لینڈنگ مگرکہاں جان کرحیران،

مقبول خبریں