بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کہاں بھیج دیا‘ بڑا انکشاف

abhinandan
Avatar WebDesk 1 , مارچ 14, 2019

پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انھیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو فوج کے ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھینندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ دوبارہ معائنے کے بعد ابھینندن کے جہاز اڑانے کا فیصلہ ہو گا۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: چینی فیصلہ ،بھارت بھڑک اٹھا

پاکستان سے واپسی کے بعد ابھی نندن کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جس میں پتا چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک پسلی میں بھی زخم ہے، اس لیے اسے مزید میڈیکل چیک اپ سے گزرنا پڑے گا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر ابھینندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھینندن جب تک پاکستان میں رہا، اس کے ساتھ بہترین سلوک کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد چائے سے تواضع کی گئی اور بھارت واپسی پر کپڑوں کا تحفہ دیا گیا۔

دوسری جانب بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر کے ساتھ انتہائی نارووا سلوک کیا، اسے بھارتی وزیر دفاع کے سامنے مجرموں کی طرح پیش کیا گیا۔ اور دس فٹ دور کرسی پر بٹھایا گیا۔ بھارت واپسی کے وقت ونگ کمانڈر ابھینندن کو نہ تو کوئی سیلوٹ مارا گیا اور نہ ہی اسے استقبال کے وقت پھول پیش کی گئے تھے، انڈین حکام قیدیوں کی طرح اسے لے کر چلتے بنے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.