Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

انٹرنیشنل

افغانستان: فضائی حملوں میں 31 دہشت گرد ہلاک

anees akhtar

Published

on

drone

جنوب مشرقی افغانستان میں فضائی حملے میں القاعدہ کے جنگجوؤں سمیت 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکام نے کہا کہ فضائی حملے بدھ کو رات گئے صوبہ غزنی میں کیے گئے۔

افغان وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں دہشت گردوں کی ‘بیس’ کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘القاعدہ کا سہولت کار قاری آصف، 9 خودکش بمباروں سمیت 31 دہشت گردوں کو یہاں سے کئی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کر رہا تھا جس دوران فضائی حملہ ہوا۔’

وزارت دفاع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق مشرق وسطیٰ کے دہشت گرد گروپ سے تھا۔

تاہم غزنی کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک کے جنگجو بھی موجود تھے۔ افغان وزارت دفاع نے واضح نہیں کیا کہ یہ فضائی حملہ کس نے کیا۔

تاہم افغانستان میں صرف افغان اور امریکی فورسز فضائی حملے کرتی ہیں۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے کہا کہ فضائی حملے امریکی فوج نے کیے، تاہم ابتدائی طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اگرچہ ‘القاعدہ’ کی جانب سے افغانستان میں کوئی بڑا حملہ نہیں کیا گیا تاہم افغان اور امریکی حکام، گروپ کو اب بھی خطرہ سمجھتے ہیں۔

انٹرنیشنل

نامعلوم شخص کی مسجد کو نظرآتش کرنے کی کوشش

anees akhtar

Published

on

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مسجد کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ 

 
کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگانے کی کوشش کی اور فرار ہوگیا، شور کی آوز سن کر نمازیوں نے باہر آکر دیکھا تو مسجد کی عمارت کے اگلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات تعصب اور آتشزدگی کے جرائم کے طور پر شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ حملہ آور نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلمانوں کو الرٹ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھائے گی لیکن مسلمان شہریوں کو موجودہ صورت حال میں احتیاط کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان

anees akhtar

Published

on

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے 15 مارچ کو مساجد پر ہونے والے حملوں کو روک سکتے تھے، یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک شخص کس طرح 50 افراد کو قتل کرنے کے قابل ہوا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ رائل کمیشن کی تفصیلات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں جو بہت جامع ہوگا اور مقررہ وقت میں رپورٹ دے گا۔

نیوزی لینڈ کے قانون کے مطابق رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے اور وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کرائسٹ چرچ واقعے کو بھی ملکی تاریخ کے سنگین ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا، حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا، اس سوال کا جواب ہمیں لازمی دینا ہے کہ ہمیں دہشت گرد کے بارے میں کتنا علم تھا یا کتنا علم ہونا چاہیے تھا، نیوزی لینڈ محصور ریاست نہیں ہے لیکن اس واقعے پر جواب دینا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ کرنے والے 28 سالہ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے امکان کو مسترد کردیا۔

Continue Reading

انٹرنیشنل

سابق نارویجین وزیراعظم کیلئے پاکستانی تنظیم کا خصوصی ایوارڈ

anees akhtar

Published

on

ناروے کے سابق وزیراعظم شیل ماگنے بندویک جو ایک عرصے سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کوشاں ہیں، کو دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب اسلام آباد۔راولپنڈی سوسائٹی ناروے کے زیراہتمام گذشتہ روز ’’پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز‘‘ کے موضوع پر یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں نارویجن پاکستانیوں بشمول خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

سابق نارویجن وزیراعظم جو اوسلو پیس سینٹر کے سربراہ بھی ہیں،انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے سات دہائیوں سے کشمیر کے عوام بہت سے مصائب کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ یہ تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہو اور کشمیری بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں امن نہیں آسکتا، لڑائی کسی مسئلےکا حل نہی۔ایوارڈ دینے پر انہوں نے اسلام آباد۔راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور ناروے کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔تقریب کے دیگر مقررین میں سفیر پاکستان ظہیرپرویز خان، صدر سوسائٹی مرزا ذوالفقار، اوسلو سٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر مبشر بنارس، شاعرو ادیب ڈاکٹر سید ندیم حسین، شاعرہ رابعہ سیماب روحی، حسنین اسماعیل سرور، راجہ قاسم حسین، آمنہ نوراسحاق، محمد طلحہٰ اسحاق، زویا یار خان، آریان خان اور ارشمان دانیال بھی قابل ذکر ہیں

سفیر پاکستان ظہیر پرویز خان نے اپنے خطاب میں تاریخی جدوجہد پاکستان پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ہماری نئی نسل کو اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور جدوجہد سے آگاہ ہونا چاہیے۔ڈاکٹر مبشر بنارس نے خطاب کرتے ہوئے ناروے میں مقیم پاکستانیوں سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کی تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ ہماری نئی نسل نارویجن معاشرے کا بہترین شہری بن سکیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
پاکستان4 منٹ ago

قائم علی شاہ نے درخواست دائر کر دی کیوں؟

انٹرنیشنل19 منٹ ago

نامعلوم شخص کی مسجد کو نظرآتش کرنے کی کوشش

انٹرنیشنل33 منٹ ago

سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان

پاکستان43 منٹ ago

آصف زرداری کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

shah mehmood qurashi and uorpi union
پاکستان51 منٹ ago

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹرٹیجک مذاکرات ‘ اہم اعلانات

انٹرنیشنل52 منٹ ago

سابق نارویجین وزیراعظم کیلئے پاکستانی تنظیم کا خصوصی ایوارڈ

chairman nab
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، چیئرمین نیب کا دبنگ فیصلہ

china and pakistan flag
پاکستان2 گھنٹے ago

چین کی امداد سے پاکستانی ذخائر میں اضافہ‘ 2.1 ڈالر ٹرانسفر

supreme court 2
پاکستان2 گھنٹے ago

تھرکول کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کو ایسا دھچکا کہ

pm imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

تیل و گیس ذخائر سے متعلق عمران خان کی بڑی خوشخبری

trump
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

محکمہ انصاف نےٹرمپ کو بے گناہ قرار دے دیا

supreme court
پاکستان3 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

ali zafar
شوبز3 گھنٹے ago

علی ظفر(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کے حقدار

pak navy cpos
پاکستان3 گھنٹے ago

پاک بحریہ کا سی پی اوز،سیلرز،سویلینز کیلئے اوپن فورم

shahis afridi
کھیل3 گھنٹے ago

آسٹریلیا سے شکست پرشاہد آفریدی کی ٹیم کونصیحت

imran mahatir
پاکستان24 گھنٹے ago

ملائیشیاء کے وزیراعظم نےعمران خان کی امیدوں پرپانی پھیردیا

reema khan1
شوبز24 گھنٹے ago

ریماخان صدارتی اعزازملنے پرحکومت کی شکرگزار

fwad ch
پاکستان23 گھنٹے ago

نوازشریف اوربلاول کے حوالہ سے حکومت کا حیران کُن یوٹرن

imran khan maryam
پاکستان23 گھنٹے ago

عمران خان کا مریم نوازسے براہ راست رابطہ کرنے کا اشارہ

faheem ashraf
کھیل20 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل18 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان4 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

nawaz maryam and captain
پاکستان4 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

blal ashraf mahira
شوبز20 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

asif ghafoor
پاکستان7 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

thailand
انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان19 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

najam sethi
کھیل4 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

amrood
صحت7 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

khursheed shah
پاکستان5 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

مقبول خبریں