مودی سلامتی کونسل میں شکست سے پریشان

modi
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 15, 2019

بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت بڑا دھچکا لگا جب بدھ کو سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے پیش کی گئی تجویز کو چین نے ‘ٹیکنیکل ہولڈ’ کا سہارا لیتے ہوئے روک دیا۔ بھارت نے ثبوت کے طور پر اس آڈیو ٹیپ کو پیش کیا تھا جس میں 14 فروری کو پلوامہ میں بھارت کے نیم فوجی دستے پر ہوئے حملے کی مبینہ طورپر ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔ چین نے یہ کہتے ہوئے تجویز کی تائید کرنے سے انکار کر دیا کہ مسعود اظہر کے خلاف یہ پختہ ثبوت نہیں ہیں۔

مسعود اظہر کو اقوام متحدہ سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارت کی یہ چوتھی کوشش تھی۔ اس سے قبل 2009، 2016 اور 2017 میں بھی اسی طرح کی کوششیں کی گئی تھیں لیکن بیجنگ نے انہیں بھی ناکام بنا دیا تھا۔ یہ تجویز فرانس کی قیادت میں 27 فروری کو پیش کی گئی تھی اور رکن ملکوں کو اپنا اعتراض داخل کرانے کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا جو بھارتی وقت کے مطابق 13 مار چ کی رات ساڑھے بارہ بجے ختم ہو رہی تھی لیکن اس سے صرف ایک گھنٹہ پہلے چین نے اس تجویز پر ‘تکنیکی روک’ لگا دی۔ چین نے تجویز پر غور کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ یہ تکنیکی روک چھ ماہ تک قائم رہ سکتی ہے اور اس میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گنجائش بھی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.